فلسطینی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا:حماس

آن لائن نیوزڈیسک
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘نے شہید حماد ابو جلدہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔خیال رہے کہ فلسطینی نوجوان حماد ابو جلد گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ابو جلدہ کی شہادت کے رد عمل میں حماس نے کہا کہ ابو جلدہ کا خون دیگر شہدا کے خون میں شامل ہوکرتحریک آزادی کو مزید جلا بخشے گا۔ تمام فلسطینی شہدا کا خون ایک روز ضرور رنگ لائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے دردی سے شہادتوں کے واقعات سے فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک کمزور نہیں ہوگی۔ حماس نے فلسطینی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ سابق اسیر حماد مصطفیٰ ابو جلدہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ بدھ کو صبح سویرے گولیاں ماریں جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کل اتوار کو اسپتال میں جام شہادت نوش کرگیا۔
Comments are closed.