آل انڈیا مظاہرہ قرأت کا عظیم الشان اجلاس اختتام پذیر

پونے ۱۸/ ستمبر(عدیل قاسمی) پونہ شہر میں پہلی بار ملک کے بڑے قراء نے آل انڈیا مظاہرہ قرأت پونے کے اجلاس میں شرکت کر کے کلام الہی کو مختلف روایتوں(حجازی، مصری حبشی وعشاقی) اور الگ الگ لہجوں و لحنوں میں پیش کیا، قراء حضرات کی حسن قرأت اور حسن صوت نے پروگرام میں موجود سینکڑوں  سامعین پر سما باندھا دیا، دوران تلاوت قرآن پونے شہر کی معروف جامع مسجد کوثر باغ اپنی وسعت کے باوجود تنگ دامنی کا شکوہ کرتی نظر آئی، قارئین کو بتا دیں کہ یہ پروگرام خادم القرآن مولانا غلام محمد وستانوی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس کے سرپرست ایشیا کی عظیم دانش گاہ دارالعلوم دیوبندکے شعبہ تجوید و قرأت کے استاذ قاری آفات عالم تھے، اس موقع پر اجلاس کے ذمہ داران و سرکردہ شخصیات میں قاری محمد ادریس مہتمم مدرسہ جامعۃ الصالحات پونے، قاری معراج ممبئی، مولانا شہاب الدین ندوی، مولانا شاکر رحمانی ناظم جامعہ رحمانیہ کلوڑ بستی پونے سرفہرست ہیں ان کے علاوہ کوثر باغ مسجد کے ذمہ داران اور شہر پونہ کی دینی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

Comments are closed.