مرکزعلم ودانش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی وثقافتی سرگرمیوں کی اہم خبریں
یوم سرسید کے موقع پر ’بیرون ملک تعلیم‘ پر سیمینار کا انعقاد، وظائف کی تقسیم
علی گڑھ، 20 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سر سید احمد خاں کے یوم پیدائش تقریبات کے موقع پر یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس-جنرل نے سرسید ہائر ایجوکیشن سوسائٹی، امریکہ کے اشتراک سے’’بیرون ملک تعلیم ‘‘ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ہونہار طالبات میں ’بدر جہاں‘ اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔ پروگرام میں مختلف فیکلٹیوں کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق نے اسکالرشپ حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہنر کو نکھارنے اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے اور اسکالرشپ اور ایوارڈز طلباء و طالبات کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں۔
ڈاکٹر حمیدہ نے ڈاکٹر سید مسرت علی (ماڈریٹر، سر سید ہائر ایجوکیشن سوسائٹی، بوسٹن، امریکہ) کا مسلسل پانچویں سال طلباء کو وظائف فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
بیرون ملک تعلیم کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید مسرت علی نے بتایا کہ کس طرح بیرون ملک اعلیٰ تعلیم طلباء و طالبات کے کیریئر کو بلندیوں پر لے جا سکتی ہے۔
بعد ازاں ڈاکٹر سید مسرت نے ایک پینل ڈسکشن کی نظامت کی اور امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں تعلیم کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر گفتگو کی۔
پینل ڈسکشن میں حرا عثمان خان (ہالینڈ)، ہما خان (آسٹریلیا)، عائشہ خان (جرمنی) اور ثنا اطہر (جرمنی) بھی شامل ہوئے۔
یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ڈاکٹر منصور عالم صدیقی (ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر، ویمنس کالج) نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔
ڈاکٹر جہانگیر عالم، ڈاکٹر سیدہ اور ڈاکٹر صائمہ نے طلباء کو بیرون ملک تعلیم کے سلسلہ میں مطلوبہ امور سے آگاہ کیا۔ پروگرام کی نظامت عافیہ رضوی نے کی۔
دوسری طرف، اے ایم یو مرشد آباد سینٹر میںیوم سرسید تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسٹر خلیل الرحمن (ممبر آف پارلیمنٹ، جنگی پور) بطور مہمان خصوصی اور مسٹر محمد سہراب (سابق ایم ایل اے)،مسٹر سجہن بسواس (چیئرمین، وائس پبلک اسکول) اور ایچ ایم رائج الحق (بی ڈی او) بطور مہمانان اعزازی شریک ہوئے۔
مہمان خصوصی مسٹر خلیل الرحمٰن نے سرسید احمد خاں کی زندگی اور خدمات کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’سرسید احمد خاں‘ پر ایک سووینئر ، ’’ریس، ایتھنیسیٹی اینڈ مائیگریشن اِن پوسٹ کالونیئل لٹریچر‘‘ اور لاء سوسائٹی جلد، ’کنٹیمپریری سوشل لیگل ایشوز: ایک ملٹی ڈسپلنری اپروچ‘ کا بھی اجراء کیا۔
مہمانان اعزازی نے تعلیمی اصلاحات کے سلسلہ میں سرسید کی جدوجہد کے بارے میں اور مرشد آباد سنٹر کی ترقی کے سلسلہ میں گفتگو کی۔
ڈاکٹر نگمانند بسواس (ڈائریکٹر انچارج، مرشد آباد سینٹر) نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر رشید احمد (شعبہ تعلیم) نے مرشد آباد سنٹر کا مختصر تعارف پیش کیا اور شیلا محمود (شعبہ قانون) نے سرسید ہفتہ کے تحت منعقدہ مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر سید عاطف جیلانی (شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) اور عالیہ تازین (شعبہ تعلیم) نے پروگرام کی نظامت کی۔
ڈاکٹر راشد عثمان انصاری (شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔
دریں اثناء اے ایم یو گرلس اسکول میں یوم سرسید پر طالبات نے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔
اس موقع پر آرین پرتاپ سنگھ (بارہویں جماعت ، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اے ایم یو سٹی اسکول) نے انٹر اسکول پورٹریٹ مقابلہ جیتا جس میں سارہ وقار (نویں جماعت، اے ایم یو گرلس اسکول) اور مینک کمار (نویں جماعت، راجہ مہندر پرتاپ اے ایم یو سٹی اسکول) دوسرے نمبر پر رہے۔ سمرن (دسویں جماعت، اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول) تیسرے نمبر پر رہیں، جبکہ علیزہ معراج ( نویں جماعت، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول-گرلس)، لوینیش آنند (دسویں جماعت، آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول) اور مہدی فضل (دسویں جماعت ، اے ایم یو ایس ٹی ایس اسکول) کو مشترکہ طور سے حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔
انٹر اسکول مضمون نویسی کے مقابلے میں سارہ تراب خان (گیارہویں جماعت، اے ایم یو گرلس اسکول)، رحیم اللہ (دسویں جماعت، آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول) اور ترون کمار شرما (نویں جماعت، ایس ٹی ایس اسکول ) نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ مانیا گپتا (نویں جماعت،ایس ٹی ایس اسکول) اور ہادی احمد (نویں جماعت، آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول) کو مشترکہ طور سے حوصلہ افزائی انعام دیا گیا ۔
سمرین (دسویں جماعت)، خدیجہ فاطمہ (دسویں جماعت)، ماریہ (نویں جماعت )، مریم خان (نویں جماعت ) اور زنیرہ (نویں جماعت ) پر مشتمل ٹیم نے ‘بیت بازی’ مقابلہ جیتا۔ ’مہندی‘ مقابلے کے 90 شرکاء میں سے 40 طلباء کو توصیفی اسناد دی گئیں۔
اے ایم یو سٹی گرلس ہائی اسکول میں یوم سرسید تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر حماد عثمانی (ڈائریکٹر، ایم اے ایس) اور مہمان خاص پروفیسر عابد علی خاں (ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن) نے طلباء کو سرسید کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنی تعلیم و تدریس میں سبقت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ مہمانوں کو یادگاری نشانات پیش کئے گئے ۔
اسکول پرنسپل ڈاکٹر محمد عالمگیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اساتذہ میں ضیاء الحق اور طلباء میں سے مہوش اور کوثر نور نے سرسید کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی ، جب کہ نازش صدیقی اور فاطمہ اقراء نے نظمیں سنائیں۔
٭٭٭٭٭٭
ایکزیکیٹیو کونسل کے رکن مقرر
علی گڑھ، 20 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر محمداشرف کو سینیارٹی کی بنیاد پر یونیورسٹی کی ایکزیکیٹیو کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ڈین کے عہدے پر فائز رہنے تک ایکزیکیٹیو کونسل کے ممبر رہیں گے۔
٭٭٭٭٭٭
آر سی اے کے پانچ طلباء یوپی – پی سی ایس امتحان 2021 میں کامیاب ہوئے
علی گڑھ، 20 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے پانچ طلباء یوپی -پی سی ایس امتحان 2021 میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے نتیجہ کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا گیا۔
آر سی اے کے ڈائرکٹر پروفیسر صغیر ا حمد انصاری نے بتایا کہ پی سی ایس امتحان میں اسد زبیری اور ابھیشیک سنگھ ایکسائز انسپکٹر، محمد انور حسین اسسٹنٹ میونسپل کمشنر، رضیہ خاتون پرنسپل اور ہریدیش کمار پرنس نائب تحصیلدار کے عہدے کے لئے کامیاب قرار دئے گئے ہیں ۔
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سبھی کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آر سی اے کے مزید طلباء مقابلہ جاتی امتحانوں میں کامیابی حاصل کریں گے اور ادارے کا نام روشن کریں گے ۔
٭٭٭٭٭٭
ڈاکٹر اصفیہ سلطان ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پروفیشنل ڈیولپمنٹ ایوارڈ‘ کے لئے منتخب
علی گڑھ، 20 اکتوبر: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مائیکروبایولوجی شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اصفیہ سلطان کو باوقار ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پروفیشنل ڈیولپمنٹ ایوارڈ‘ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
سائٹنفک ایوارڈ کمیٹی نے کوالالمپور، ملیشیا میں 17تا 22 نومبر 2022 منعقد ہونے والی آئی ایس آئی ڈی کانگریس 2022کے لئے ان کے پوسٹر پرزنٹیشن بعنوان ’’ڈیٹرمنیشن آف مائسیز اینڈ جین میوٹیشنس ایمنگ فوسفومائیسین ریسسٹینس آئیسولیٹس آف اسمپٹمیٹک بیکٹیریوریا کیسیز ڈیورنگ پریگنینسی‘‘ کو منتخب کیا ہے ۔
کانفرنس کے دوران ڈاکٹر اصفیہ ’سی آر ای کالونائزیشن‘ پر اپنی تحقیق پر مبنی ایک اورل پرزنٹیشن بھی کریں گی۔
مائیکروبایولوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر حارث ایم خاں نے ڈاکٹر اصفیہ سلطان کو اس حصولیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کامیابی دیگر اساتذہ اور پی جی طلباء کو بھی مہمیز کرے گی کہ وہ اپنی تحقیق کو بین الاقوامی سطح پر پیش کریں۔
Comments are closed.