امریکاوسعودی عرب میں دوری
سمیع اللہ ملک
امریکاکے مشرقِ وسطی کے اتحادیوں میں سب سے زیادہ مضبوط دوست سعودی عرب اوراوپیک پلس تنظیم نے امریکاکی سخت مخالفت کے باوجودتیل کی پیداوارمیں کمی کے فیصلے نے جوبائیڈن کوپریشان اوروائٹ ہاس اورسعودی عرب کے شاہی خاندان کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات کومزیدکشیدہ کر دیاہے۔واشنگٹن اورخلیج میں تقریباایک درجن سرکاری عہدیداروں اور ماہرین کے انٹرویوزکے بعدیہ نتیجہ اخذکیاگیاہے کہ اس وقت امریکااورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی سردمہری کاشکارہیں اوریہ کوئی پہلاموقع نہیں۔ وائٹ ہاس نے اوپیک کی پیداوارمیں کٹوتی کوروکنے کیلئیسخت محنت کی۔بائیڈن کوامیدہے کہ انہیں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکامیں پٹرول کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ نہیں کرناپڑے گا۔
حزب اقتدارڈیموکریٹک پارٹی امریکی کانگریس پرکنٹرول برقراررکھنے کیلئیپوری کوشش کررہی ہے۔واشنگٹن یوکرین کی جنگ کے دوران روس کی توانائی کی آمدنی کوبھی محدودکرنا چاہتاہے۔امریکی انتظامیہ نے کئی ہفتوں تک اوپیک پلس میں شامل ملکوں کوقائل کرنے کیلئیسفارتی کوششیں کیں۔حالیہ دنوں میں توانائی،خارجہ پالیسی اوراقتصادی ٹیموں سے تعلق رکھنے والے سنئیر امریکی حکام نے اپنے غیرملکی ہم منصبوں پرزوردیاہے کہ وہ پیداوارمیں کٹوتی کے خلاف ووٹ دیں۔بائیڈن کے توانائی کے اعلی ترین ایلچی آموس ہوچسٹین نے قومی سلامتی کیعہدیداربریٹ میک گرک اوریمن کیلئیانتظامیہ کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ کے ساتھ گذشتہ ماہ سعودی عرب کادورہ کیاتھاتاکہ اوپیک پلس کے فیصلے سمیت توانائی کے امورپرتبادلہ خیال کیاجاسکے۔وہ تیل کی عالمی پیداوارمیں کٹوتی کوروکنے میں ناکام رہے،بالکل اسی طرح جیسے بائیڈن جولائی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی حکمرانوں کو قائل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
بات چیت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ایک ذریعے نے بتایا کہ امریکی حکام نیاسے’’ہم بمقابلہ روس‘‘کے طورپرپیش کرنے کی کوشش کی اورسعودی حکام کوبتایاکہ انہیں دونوں میں سے ایک کاانتخاب کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سعودیوں نے اس دلیل کوردکرتے ہوئے کہاکہ اگرامریکامارکیٹوں میں مزیدتیل چاہتاہے تواسے اپنی زیادہ سے زیادہ پیداوارشروع کردینی چاہیے۔امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمارکے مطابق امریکادنیاکانمبرایک تیل پیداکرنے والا ملک ہے اوراس کاسب سے بڑا صارف بھی ہے۔
وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزنے سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے سعودی عرب کے مفادات اور پھران ممالک کے مفادات پرتشویش ہے جنہوں نے ہم پربھروسہ کیااوپیک اتحاد کے رکن ہیں۔اوپیک اپنے مفادات کودنیاکے مفادات کے ساتھ تولتاہے کیونکہ ہم عالمی معیشت کی ترقی کی حمایت کرنے اوربہترین طریقے سے توانائی کی فراہمی فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایران کے جوہری معاہدے سے نمٹنے اوریمن میں سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادکی جارحانہ فوجی کاروائیوں کی حمایت سے دستبرداری نے سعودی حکام کوپریشان کیاہے جیساکہ فروری2022میں یوکرین پرحملے کے بعدروس کے خلاف کاروائیاں ہوئی ہیں۔اوپیک کی کٹوتی کے بعدوزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے بلومبرگ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روسی تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئیامریکاکی جانب سے زورغیریقینی صورتحال کاباعث بن رہاہے۔سعودی مملکت اسے’’غیرمارکیٹ پرائس کنٹرول میکانزم‘‘کے طورپردیکھتی ہے جسے صارفین کاایک گروہ پروڈیوسرزکے خلاف استعمال کرسکتاہے۔
بائیڈن کی ہدایت پرمارچ میں امریکی سٹریٹجک پیٹرولیم ریزروسے180ملین بیرل تیل کی فروخت تیل کی قیمتوں میں کمی کاسبب بناتھا۔مارچ میں اوپیک پلس نے کہاتھاکہ وہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی(آئی ای اے)کے اعدادوشمارکااستعمال بندکردے گا،جوایک مغربی تیل واچ ڈاگ ہے،سعودی قیادت میں خدشات کی وجہ سے امریکاکابہت زیادہ اثرورسوخ ہے۔بائیڈن نے سعودی عرب کے فیصلے کو’’مایوس کن‘‘قراردیتے ہوئے کہاتھاکہ واشنگٹن تیل کی مارکیٹ میں مزیدکاروائی کرسکتاہے۔وائٹ ہاس کی پریس سکریٹری کیرین جین پیری نے کہاکہ’’یہ واضح ہے کہ اوپیک پلس روس کے ساتھ اتحادکررہاہے۔‘‘انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پیداوارمیں کٹوتی سے امریکااورسعودی عرب کے تعلقات پرکیااثرپڑے گا۔
امریکی کانگریس میں بائیڈن کے ڈیموکریٹس نے سعودی عرب سے امریکی فوجیوں کے انخلاکامطالبہ کیااورہتھیارواپس لینے کی بات کی۔ڈیموکریٹ سینیٹرکرس مرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ’’میرے خیال میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،یمن جنگ،لیبیا،سوڈان وغیرہ میں امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے
کے باوجودخلیجی ریاستوں کواسلحہ فروخت کرنے کاسارامقصدیہ تھاکہ جب کوئی بین الاقوامی بحران آئے گاتوخلیجی ممالک روس اورچین پرامریکاکوترجیح دے سکتے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امورخارجہ عادل الجبیرنے جمعے کے روزفاکس نیوزسے بات کرتے ہوئے امریکی تنقید کے بارے میں پوچھے جانے پرکہاکہ سعودی عرب تیل یاتیل کے فیصلوں پرسیاست نہیں کرتا۔مناسب احترام کے ساتھ،امریکامیں قیمتوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے پاس ریفائننگ کی کمی ہے جو20سال سے زائدعرصے سے موجود ہے۔
بائیڈن کے صدربننے کے چندہفتوں بعدواشنگٹن نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں2018میں صحافی خاشقجی کے قتل کو ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے جوڑدیاگیاتھا۔ 86 سالہ شاہ سلمان کے بیٹے شہزادہ سلمان نے قتل کاحکم دینے سے انکارکیاہے لیکن اعتراف کیاہے کہ یہ’’میری نگرانی میں‘‘ہوا تھا۔محمدبن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم بھی ہیں اوران کے وکلاامریکی عدالت میں یہ دلیل دے رہے ہیں کہ اس کی وجہ سے وہ خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے محفوظ ہیں۔بائیڈن کے جولائی میں خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے شہرجدہ کے دورے کامقصد تعلقات کوبہتربنانا تھالیکن انہوں نے خاشقجی کے قتل پرمحمدبن سلمان پرکڑی تنقید بھی کی تھی۔
سینٹرفارسٹریٹجک اینڈانٹرنیشنل سٹڈیزکے سینئرفیلوبین کاہل نے کہاکہ سعودیوں کوامیدہے کہ پیداوارمیں کٹوتی اوپیک پلس کوتیل کی قیمتوں پرکنٹرول دے گی اوراپنے ملک کو کساد سے بچانے کیلئے تیل کی آمدنی میں اضافے کویقینی بنائے گی۔معاشی مسائل ہر وقت بڑھتے جارہے ہیں لہذاانہیں اس کاحل کرناہوگا۔وہ جانتے ہیں کہ کٹوتی سے واشنگٹن کوپریشانی ہوگی لیکن وہ تیل کی منڈیوں کوکنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Comments are closed.