سماجی جہد کار شیخ سلطانہ کے اعزاز میں ڈی ایچ ایف کی جانب سے اجلاس کاانعقاد
حیدرآباد(راست) بیجا پور سے تشریف لائیں سماجی جہد کار شیخ سلطانہ کے اعزاز میں ڈی ایچ ایف کی جانب سے اجلاس کاانعقادعارف پاشاء ٹیریس مندی ، بنجارہ ہلز میںعمل میں لایاگیا ۔ فراز فرشوری نے خیرمقدمی تقریر کرتے ہوئے کہاکہ شیخ سلطانہ نے ایک بہترین سماجی جہد کارہیں ۔انہوں نے حیدرآباد میں مختلف مدرسو ں کادورہ کرتے ہوئے کئی مدرسوں کی مختلف اندازمیں مدد کی ہے۔پچھلی دفعہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر انہوں نے مدرسہ خیرالعلوم رین بازار میں مدرسہ کے بچوں کیلئے پروگرام کیاتھا جس میں کئی افراد نے شرکت کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور تعاون کیا۔ حاجی لال باگوان ( ذاکر گروپ آف کمپنیز،بیجا پور) نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شیخ سلطانہ کی سالگرہ منائی گئی۔ شیخ سلطانہ نے ڈی ایچ ایف کا شکریہ ادا کیا ان کے لیے اس تقریب کاانعقادعمل میں لایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کو اپنے انداز سے سوشیل ورک کرتے رہنا چاہئے۔ مدرسوں میں بچے دینی تعلیم سیکھتے ہیں اس لیے ہم کو مدرسوں کے بچوں کو ہرطرح سے مدد کرنا چاہئے تاکہ بچوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔اس موقع پر مختلف مقابلے رکھے گئے تھے۔ سمیر سیام (بزنس میان) ،محسن خان اور محمدعظیم (مسافر فوڈی) نے مقابلہ جیتا۔ محمداظہر، سہیل پرویز، عامردکنی، بشریٰ پرویز، دینا علی خان، مہیوش خان، مرزا بیگ، محمدعظیم، محمدسلام، محمدعبدالمقتدر خان، پریتی اوٹے، سمیرسیام، سمیرا اکرم،وکرم کھتری اور دیگرموجودتھے۔
Comments are closed.