اے ایم پی اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ملت کو تعلیمی اور معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے : عامر ادریسی
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کا ایک قومی پلیٹ فارم ہے- اے ایم پی پچھلے پندرہ سالوں سے مسلمانوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے پورے ملک میں کئی سارے پروجیکٹس چلاتی ہے جس کے ذریعے آج تک لاکھوں طلبہ استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔

واضح ہو کہ اے ایم پی کی شروعات 2007 میں عامر ادریسی نے چند اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر شہر ممبئی سے کیا تھا۔ تنظیم کا مقصد ہے کہ ملت کے تمام اعلی تعلیم یافتہ اور پیشہ ور افراد رضاکارانہ طور پر اپنی صلاحیتوں، تجربوں اور مہارتوں کو مجموعی طور پر مسلم قوم کی ترقی کے لیے استعمال کر سکیں اور پورے ملک اور قوم کے افراد کو تعلیمی، سماجی، سیاسی اور معاشی محاذ پر با اختیار بنا سکیں۔
گزشتہ دنوں اے ایم پی نے اسکول، جونیئر اور سینئر کالج کے طلبہ کے لیۓ اپنے تیسرے سالانہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا اعلان کیا۔ ہم نے اے ایم پی کے صدر جناب عامر ادریسی سے اس مقابلے اور تنظیم کے دوسرے کاموں کے بارے میں جاننے کے لیے خصوصی بات چیت کی۔ ذیل میں اس بات چیت کے کچھ اقتسابات پیش ہیں ۔
سوال: اے ایم پی کے اس نیشنل ٹیلنٹ سرچ کے مقاصد کیا ہیں؟
جواب: نیشنل ٹیلنٹ سرچ بنیادی طور پر طلبہ کی عمومی بیداری اور مسابقتی جذبے کو بڑھانے کے لیے ملکی سطح پر منعقد کیا جانے والا ایک مقابلہ ہے۔ پورے ملک میں طلبہ کو مسا بقتی امتحانات میں شرکت کی ترغیب دینا اور ذہین اور ہونہار طلبہ کو تلاش کرنا اس مقابلے کا اہم مقصد ہے۔

سوال: کیا آپ اس مقابلے کی تفصیلات ہمارے قارئین کے لیے بتا سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں ۔ یہ مقابلہ اسکول، جونیئر اور سینئر/ڈگری کالج کے طلبا کے لیے منعقد ہو رہا ہے. تمام اسکول، کالج، یونیورسٹی، مدارس، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور این آئی او ایس کے طلباء اسی مقابلے میں شرکت کرنے کے اہل ہیں۔
۱. سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس) طلبہ کا
امتحان اتوار، 13 نومبر 2022 کو جونیئر کالجز (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کا امتحان اتوار، 20 نومبر 2022 کو اور اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت) کا
امتحان اتوار، 27 نومبر 2022 کو ہوگا۔ تمام امتحان صبح 11 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک آن لائن منعقد ہونگے ۔

اس مقابلہ کا انعقاد ایک خاص طور پر تیار کردہ موبائل ایپ پر کیا جارہا ہے جس کا نام ہے AMP World۔
طلبہ اور اساتذہ سے گزارش ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور AMP World ایپ انسٹال کریں۔ اسٹوڈنٹ رجسٹریشن بٹن پر کلک کر کے نیشنل ٹیلینٹ سرچ کے لئے رجسٹر کریں۔
سوال: اس موبائل ایپ کے کیا فائدے ہیں؟
جواب: اس موبائل کے ذریعے نہ صرف امتحان منعقد کیا جائے گا بلکہ طلبہ کو مستقبل میں کرئیر کاؤنسلنگ، اسکالرشپ گائیڈنس، منٹورشپ، روزگار کی تربیت اور ایڈمیشن کے تعلق سے لگاتار معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اس ایپ کے ذریعے پورے ملک سے ملت کے تمام طلبہ، اساتذہ اور اداروں کو ایک ساتھ جوڑا جائے تاکہ ہر اہم معلومات ان تک پہنچائی جا سکے کے۔
سوال: کیا رجسٹریشن/شرکت کی کوئی فیس ہے؟
جواب: نہیں یہ بالکل مفت ہے.
سوال: اس امتحان میں شرکت کے کیا فائدے ہیں؟
اس مقابلے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سال IIT-JEE اور NEET کوچنگ دینے والے ہندوستان کے سرکردہ اداروں نے ملک بھر سے ذہین ترین طلباء کی مدد کرنے کے مقصد سے اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2022 کے ٹاپ 2000 طلبہ کو NEET/JEE کوچنگ کے لیے 100% تک کی اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرا یہ کہ ہر ایک زمرے میں ٹاپ کرنے والے نقد انعامات کے مستحق ہونگے اور اور تمام طلبہ کو پانچ لاکھ روپے سے زائد کی رقم انعامات کی شکل میں دی جائے گی۔
سرفہرست طلباء کے درمیان سے دو سو ضرورت مند اور مستحق طلبا کو AMP کے ذریعے چلائے جانے والے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم انڈیازکوۃ ڈاٹ کام کے ذریعے کم از کم دس ہزار کی میرٹ-کم-مینز اسکالرشپ دی جائے گی ۔
مزید یہ کہ تمام شرکاء کو ای سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اداروں اور ان کے ذمہ داروں کو بھی زیادہ سے زیادہ طلباء کی شرکت اور بہترین پرفارمنس کے لیے توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
سوال: NEET/JEE کی اسکالرشپ کے بارے میں میں مزید تفصیل سے بتائیں؟
نیٹ اور جے ای ای کی کوچنگ کرنے والے ملک کے نامور ادارے جیسے کہ گریویٹی کلاسز لکھنو، ایم ایس اکیڈمی حیدرآباد، شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بدر، فالکن گروپ بنگلور، الامین مشن مغربی بنگال ، اجمل فاؤنڈیشن آسام، ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس بہار اور ہند گرو اکیڈمی دہلی وغیرہ نے اے ایم پی کے ساتھ مل کر ملک بھر سے ذہین اور ہونہار طلبہ کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نیشنل ٹیلنٹ سرچ کے ٹاپ دو ہزار بچوں کو اگلے راؤنڈ کے لیے سلیکٹ کیا جائے گا اور ان کی تعلیمی لیاقت کو دیکھتے ہوئے ان اداروں میں کوچنگ کے لیے اسکالرشپ دی جائے گی تاکہ ملک بھر میں کوئی بھی ذہین بچہ معاشی پسماندگی اور معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ان امتحانات میں شرکت سے محروم نہ رہے۔
سوال: اس تعلق سے کیا آپ کوئی خصوصی اپیل کرنا چاہیں گے؟
جواب: جی ہاں۔ میں خصوصی طور پر طلباء اور والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے ذمہ داروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے زیادہ سے زیادہ بچوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اس مقابلے کے بارے میں اپنے تمام جاننے والوں تک معلومات پہنچایں۔
مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل لنک کلک کریں:
www.ampindia.org/national_talent_search
Comments are closed.