26؍ جنوری کو گیٹ وے آف انڈیا پر مشاعرے کو لے کر تذبذب برقرار

ممبئی۔ ۱۳؍جنوری: عروس البلاد ممبئی میں ۲۰۱۳سے ہرسال گیٹ وے آف انڈیا کے احاطہ میں مشاعرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب یہ روایت گزشتہ تین سالوں میں پوری نہیں ہوئی، رواں برس جبکہ وبا کا زور خاتمہ کے دہانے پر ہے، امید کی جارہی ہے مذکورہ مقام پر مشاعرہ کا انعقاد ہوگا۔مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اردو ساہتیہ اکیڈمی کے زیراہتمام ہر برس ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مشاعرے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ لیکن کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے گیٹ وے آف انڈیا پر مشاعرہ نہیں ہو سکا۔ کیونکہ حکومت نے عوام کی کثیر تعداد کو لے کر پابندی عائد کی تھی۔ اس لیے گزشتہ دو برسوں میں صرف مشاعرہ ہی نہیں بلکہ اس طرح کی کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔رواں برس اردو ساہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام گیٹ وے آف انڈیا پر مشا عرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اور حکومت نے اس کے لئے لیے پندرہ لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ اردو کی سرگرمیوں کو لے کر کے حکومت ہر برس تقریباً سوا کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرتی ہے جس میں سے مشاعرے کے لیے پندرہ لاکھ روپے مختص کیے جاتے ہیں۔ یہ مشا عرہ ۲۰۱۳سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے سی ای او شعیب ہاشمی نے بتایا کہ اس بار مشاعرہ گیٹ وے آف انڈیا پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اور اس کے لیے لیے فنڈ بھی حکومت کی جانب سے ریلیز جاری کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چند مراحل کی تکمیل کے بعد مشاعرہ کے انعقاد کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔آپ کو بتا دیں کی گیٹ وے انڈیا پر کسی بھی تقریب کے لئے ۱۴محکموں سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ مشاعرہ کے لیے محکموں سے اجازت لینا باقی ہے۔ ۲۶ جنوری کو منعقد ہونے والے اس مشاعرہ کو محض چند ایم ہی باقی ہیں۔ اسلئے قانونی چارہ جوئی کے سبب اس بار بھی مشاعرہ منعقد کرنا مشکل لگ رہا ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن کی رکن سید شہزادی کو اس مشاعرہ سے متعلق انکے ممبئی دورے کے دوران کئی شکایتیں موصول ہوئی تھیں جسکے بعد انہوں نے مشاعرے کو منعقد کرنے کے لئے حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے یہ اطمینان دلایا ہے کی کی اس بار ۲۶؍ جنوری کو گیٹ وے آف انڈیا پر پر مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ملک اور بیرون ممالک کے شعراء کرام کی شرکت ہوگی۔
Comments are closed.