Baseerat Online News Portal

جیکلین فرنانڈیز نے دبئی جانے کےلیے عدالت سے اجازت طلب کی

 

ممبئی؍نئی دہلی۔۱۷؍ جنوری: دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے رین بیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سے 200 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے سلسلے میں ای ڈی کی طرف سے دائر چارج شیٹ میں الزامات طے کرنے پر جزوی دلائل کی سماعت کی۔ خصوصی جج شیلیندر ملک نے 23 جنوری کو الزامات طے کرنے کی اگلی سماعت کا حکم دیا۔اداکارہ جیکولین فرنانڈیز آج سماعت کے دوران پیش ہوئیں۔ جیکولین فرنانڈیز نے آج 29 جنوری کو ایک دن کے لیے دبئی جانے کی اجازت مانگی ہے۔ عدالت جیکولین کی درخواست اس معاملے کی سماعت 25 جنوری کو ہوگی۔ اس معاملے میں ای او ڈبلیو نے آج ہی پٹیالہ کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے، جس پر عدالت 17 جنوری کو غور کرے گی۔سماعت کے دوران سکیش چندر شیکھر کے وکیل نے کہا کہ رقم کا بندوبست کرنا الگ معاملہ ہے اور اس کا استعمال کس کے لیے ہو رہا ہے یہ الگ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی رقم کسی سے ملے بغیر کیسے دی گئی۔ سکیش کے وکیل نے کہا کہ آدیتی سنگھ نے مدد کے لیے حکومت کو خط لکھا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ آدیتی سنگھ کو معلوم تھا کہ حکومت کیسے کام کرتی ہے، اس کا کام کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ کیس کی تفتیش صرف بیانیہ ترتیب دینے کے لیے کی گئی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے 13 جنوری کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ 3 جنوری کو بالی ووڈ اداکارہ چاہت کھنہ نے اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ اس کیس میں اکنامک آفینس ونگ نے چاہت کھنہ کو گواہ بنایا ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ کے مطابق چاہت کھنہ تہاڑ جیل میں سوکیش چندر شیکھر سے ملنے جاتے تھے۔ چاہت کھنہ کو سکیش نے دو لاکھ روپے اور ایک مہنگی گھڑی دی تھی۔ اس معاملے میں ای ڈی نے عدالت کو بتایا تھا کہ سکیش نے قبول کیا تھا کہ اس نے آدیتی سنگھ سے 57 کروڑ روپے لئے تھے، لیکن جانچ کے دوران پتہ چلا کہ اس نے 80 کروڑ روپے لئے تھے۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ سکیش اس کیس کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس معاملے میں، اس نے لینڈ لائن سے ادیتی سنگھ کو پہلی کال کی تھی۔ ای ڈی نے کہا کہ سکیش نے بتایا کہ اس رقم سے گاڑیاں، لگژری اشیاء اور تحائف خریدے گئے تھے۔

Comments are closed.