Baseerat Online News Portal

کیجریوال، اکھلیش یادو اور پی وجین آج تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں گے

حیدرآباد(ایجنسی)کے چندر شیکھر راؤ کی قومی پارٹی بھارت راشٹرا سمیتی آج تلنگانہ کے کھمم میں اپنی پہلی بڑی ریلی نکالنے جا رہی ہے۔ بی آر ایس کی اس ریلی میں پانچ لاکھ لوگوں کے جمع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان، کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اس ریلی میں شرکت کریں گے۔
یہ جلسہ سیاسی طور پر اہم سمجھا جارہاہے، کیونکہ یہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام بدل کر بی آر ایس کرنے کے بعد پہلا جلسہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف اپوزیشن جماعتوں بی آر ایس، عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں دیگر ریاستوں کے چیف منسٹرس اور اعلیٰ قائدین دو ہیلی کاپٹروں میں یادگیری گٹہ پہنچ گئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال، کیرالہ کے چیف منسٹر پنارائی وجین، پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت سنگھ مان، سابق یوپی چیف منسٹر اکھلیش یادو، سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ، وزراء ویمولا پرشانت ریڈی، تلاسانی سری نواس یادو، ایم پی جوگینا پلی سنتوش۔ کمار اور ایم ایل سی کویتا موجود تھے۔

Comments are closed.