Baseerat Online News Portal

بہار میں سردی سے راحت کے آثار

 

۲۲جنوری تک پوری ریاست میں موسم معمول پر رہے گا

پٹنہ۔۲۰؍جنوری: مغربی ہوا بہار کے تمام حصوں میں سطح سے 5.8 کلومیٹر اوپر چل رہی ہے، نمی اور دھند کی وجہ سے نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔ جس کی وجہ سے صبح اور دوپہر کو سردی اور دن میں دھوپ کی وجہ سے موسم معمول پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 جنوری تک پورے بہار میں موسم معمول پر رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت بعض مقامات پر اوپر اور نیچے رہے گا۔23 جنوری سے پورے بہار میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جس سے سردی سے راحت ملے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بہار کے شمال مشرق میں واقع ارریہ ، سہرسہ ، کٹیہار ، پورنیہ سمیت 8 اضلاع میں 48 گھنٹے تک گھنے دھند کا اثر رہے گا۔ جس کی وجہ سے حد نگاہ 15 سے 40 میٹر رہنے کی توقع ہے۔پٹنہ ، گیا ، نوادہ سمیت بہار کے 30 مقامات پر صبح دھند چھائی رہے گی اور دن کے وقت موسم صاف رہے گا۔محکمہ موسمیات نے دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں ایک فعال ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب ، ہریانہ ، دہلی ، شمالی راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جمعرات کے روزبانکا ضلع ریاست میں سب سے سرد رہا ، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ گیا میں 4 ڈگری سیلسیس ،سبور میں 3.4 ڈگری سیلسیس ، نوادہ میں 5.9 ڈگری سیلسیس ، کھگڑیا میں 5.8 ڈگری سیلسیس ، اورنگ آباد میں 5.9 ڈگری سیلسیس ، پورنیہ میں 7.4 ، مغربی چمپارن میں 6.8 ڈگری سیلسیس ۔جمعرات کے رو زپٹنہ میں آسمان مکمل طور پر صاف رہا۔ پٹنہ کا کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سیلسیس رہا۔ وہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 0.6 ڈگری کا اضافہ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ پٹنہ میں دھوپ کی وجہ سے لوگوں نے یقیناً راحت محسوس کی ، حالانکہ مغربی ہوا کی وجہ سے کنکنی ابھی تک برقرار ہے۔

Comments are closed.