پی ایف آئی پہ ظلم انسانیت پر ظلم ہے ….. خدا کے سامنے ہر وہ شخص جوابدہ ہوگا جو آج خاموش ہے!
احساس نایاب شیموگہ کرناٹک
آزمائشیں شاید اسی کو کہتے ہیں جہاں دور عروج میں آپ کی ایک آواز پر لاکھوں کی بھیڑ اکٹھا ہوجاتی ہے, آپ کو کاندھو پر اٹھاکر پلکوں پہ بٹھاتی ہے, آپ کے قدموں میں اپنے دل ؤ جان بچھادیتی ہے وہی ایک ہی پل میں آپ سے انجان ہوکر, آپ سے نظریں چراتے ہوئے اپنا دامن بچانے لگتی ہے اور غیر تو غیر ایک جسم کہلانے والے بھی آسانی سے اپ کو بھول جاتے ہیں یا یوں کہیں یہ بھی آپ سے اپنا دامن چھڑالیتے ہئں, خیر یہاں بُرے وقت میں تو خود کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے ایسے میں مطلبی دنیا پرستوں سے کیا امید …….
خیر یہی تو آزمائش ہے اپنے محبوب بندوں کے لئے رب کی طرف سے آزمائش …. جہاں آپ سے آپ کا سب کچھ چھن جائے اور آپ صبر و شکر کے سوا کچھ نہ کرپائیں
جو آج "پی ایف آئی کارکنان” کے ساتھ ہورہا ہے
یہاں سرکار و انتظامیہ سے تو کبھی کسی قسم کی بھلائی کی امید نہیں کی جاسکتی تھی لیکن بھارت کی عوام سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی کسی کی قربانیاں, اچھائیاں بھول جائیں گے, اس قدر بےحسی, بےرُخی کوئی دشمنوں سے بھی نہیں کرتا جو آج پی ایف آئی کارکنان آور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ کیا جارہا ہے, ایک ہی پل میں اُن نوجوانوں کی ساری قربانیوں کو نظرانداز کردیا جائے گا یہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا….
بھارت کے ناجانے کتنے لوگوں کی رگوں میں ان نوجوانوں کا عطیہ کیا ہوا خون بہہ رہا ہوگا جس سے کتنوں کو نئی زندگیاں ملی ہوں گی, کیا آج وہ خون پانی ہوچکا ہے ؟ جو کسی کو کسی پہ ہورہے ظلم کا احساس تک نہیں ہورہا….
ان نوجوانوں کی جانب سے گھر گھر جاکر جو امدادی کام کیا گیا تھا , انسانیت کے لئے ان نوجوانوں نے جو خدمات انجام دئے, بھوکوں کے لئے کھانا, سردی میں سُکڑتے جسموں کے لئے کپڑے اور چادریں, سیلاب و دیگر قدرتی آفات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بلاتفریق مذہب و ملت ہر مصیبت زدہ کو اپنی گود میں اُٹھاکر, اپنے کاندھوں پر بٹھاکر ناجانے کتنوں کی جانیں بچائی انہونے, کتنے بےسہارا, بےسروسامان خاندانوں کو سہارا دیا انہیں محفوظ جگہوں پر منتقل کیا, آخر اُن تمام احسانات کا بدلا انہیں کیا ملا ؟؟؟
اپنے آگے ایک چمکتے ہوئے مستقبل کو قربان کرکے, اپنوں سے دور ظالموں کی قید کی اذیتیں, مظالم ؟؟؟
ہزاروں لاوارثوں کی تدفین کا صلہ اس قدر ؟؟؟
جن لاشوں کو خون کے رشتے چھونے سے انکار کررہے تھے, ماں کی لاش کو بیٹے نے سڑک پر ڈال دیا تھا, باپ کی لاش کو بیٹیوں نے کوڑھے میں پھینک دیا تھا, ملک بھر میں سڑکوں پر گلتی سڑتی اُن لاشوں کو پورے احترام کے ساتھ انتم سنسکار کرنے والے , اولاد بن کر اُن چتاؤں کو آگ دینے والے یہی پی ایف آئی کے نوجوان تھے جن پر ایک ہی پل میں دہشتگرد ہونے کا الزام لگادیا گیا ہے
کیا یہی انصاف ہے ؟؟؟
کیا بھارت میں یہی ہےنیکی کا بدلہ ؟؟؟
ذلت, رسوائی, اذیتیں ؟؟؟
کیا کسی کو اندازہ ہے کووڈ کے دوران کووڈ متاثرہ لوگوں کی تیمارداری کرتے ہوئے, غیروں کی لاشیں جلاتے تدفین کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کتنے نوجوان شہید ہوگئے ؟؟؟
نہیں کسی کو کچھ یاد نہیں, یہاں سارے گونگے بہرے , تماشبین ہیں جن کا ضمیر مرچکا ہے جو بےحس, بےغیرت, کمظرف ہوچکے ہیں ….
آج آپ کے لئے ایثار و قربانی کا جذبہ رکھنے والے ان نوجوان کے ساتھ اس قدر ظلم و زیادتی کی جارہی ہے کہ انسانیت بھی شرمسار ہے اور دنیا میں کبھی کوئی کسی کا مددگار بننے سے پہلے سو بار سوچے ہے …..
ان کی جائدادیں, زندگی بھر کی جمع پونجی ضبط کی جارہی ہیں, ان کے بچوں کا مستقبل چھینا جارہا ہے ان بوڑھے مان باپ, بےسہارا بیوی بچوں کے سر سے چھت چھینی جارہی ہے, ان نوجوانوں پر بےبنیاد الزامات لگاکر ان کی زندگیاں برباد کرنے کئ کوشش کی جارہی ہے, پیشہ ور مجرموں کی طرح ان پہ انعامات رکھے جارہے ہیں, کئی مہینوں سے یہ جیل کی اذیتیں جھیل رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی اس آزمائش سے گزر رہے ہیں لیکن یہاں کسی کو کوئی احساس ہی نہیں, سیاسی لیڈروں کی تو بات ہی نہ کریں لیڈر کم لٹیرے ہیں جو اب ایکشن کی لوٹ میں مصروف ہیں , رہی ملی قیادتیں یہ بھی مفلوج ہوچکی ہیں ایسے میں یاد رہے یہ آزمائش صرف ان کے لئے نہین ہے بلکہ ہر جماعت, ہر تنظیم اور ہر مسلم رہنما کے لئے ہے, بھارت کے کروڑوں انسانوں کے لئے ہے جو واقعی مین خود کو انسان سمجھتے ہیں , خدا ہر ایک کو دیکھ رہا ہے ان کے بچوں کی سسکیاں ان کے گھروں کی خواتین کی آہ وزاریاں ضائع نہیں جائیں گی……. آج جو بھی مصلحت کے نام پر خاموش ہے عنقریب نمبر اُن سب کا بھی آئے گا , جب رب کی لاٹھی پڑے گی دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی, آپ کی حکمتیں مصلحتیں سب کی سب دھری کی دھری رہ جائیں گی…….. اُس وقت اپنی اس خاموشی بےحسی پر پچھتاوے کا موقعہ بھی شاید نہ ملے کیونکہ ناشکر, احسان فراموش, بےحس, بزدل و سرکش قوموں پر اللہ کا احسان نہیں عذاب نازل ہوتا ہے ……..
Comments are closed.