Baseerat Online News Portal

حضرت مولانا قاضی محمد قاسم مظفرپوری کی حیات و خدمات پر مشتمل دو کتابوں کا مجموعہ منظر عام پر

عبدالخالق قاسمی
مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور
قارٸین کرام:حضرت مولانا قاضی محمد قاسم مظفرپوریؒ کی شخصیت عوام وخواص کے درمیان کسی تعارف وتعریف کی محتاج نہیں ہے،وہ بیک وقت ایک شاندار معلم،مدرس،داعی،قاضی مربی، مصلح اور مرشد تھے،اللہ تعالی نے حضرت قاضی صاحب رحمة اللہ علیہ کو اللہ نے بے انتہاخوبیوں سے نوازا تھا ان کی ہر خوبی اس لائق ہے کہ ان کو قلم بند کیا جائے تو ایک ضخیم کتاب تیار ہوسکتی ہے،اسی سلسلہ کی ایک شاندار کڑی شروع کی گئی ہے جو آپ کے پیش خدمت ہے۔قارٸین
 فرحت و مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جا رہی ہیکہ حضرت مولانا قاسم مظفرپوری نوراللہ مرقدہ کی خود نوشت سوانح بنام "زندگی کا سفر”اور آپ کی حیات و خدمات  پر مشتمل مضامین کا مجموعہ بنام  ” حضرت مولانا محمد قاسم مظفر پوری حالات افکار خیالات”خوبصورت اور دیدہ زیب ٹاٸٹل کے ساتھ منظر عام پر آچکی ہے۔زندگی کا سفر جو آپ رحمہ اللہ علیہ کی خود نوشت سوانح حیات  ہے،اس کتاب کو آپ کے برادر زادہ مولانا نعمت اللہ قاسمی ریسرچ اسکالر جامعہ ام القری مکة المکرمہ نے بڑے اچھے انداز میں مرتب کیا ہے,یہ کتاب  255 صفحات اور 13 ابواب  پر مشتمل ہے۔جس کے مرکزی عناوین اس طرح  ہیں:میں(1) آباء و اجداد کا تعارف (2)ذاتی معلومات (3)میرا گاوں مادھوپور(4)تعلیمی سفر(5)تدریسی زندگی(6)کار قضإ(7)زیارت حرمین شریفین(8)تزکیہ و احسان)(9)فرق و تحریکات(10)چند تصانیف کا تعارف(11) چند اہم خطوط۔کتاب کی طباعت کا معیار نہایت  اعلی اور نفیس ہے،
دوسری کتاب "حضرت مولانا قاسم مظفرپوری___حیات’افکار اور کارنامے”ہے،۔یہ کتاب  مشہور  علماء کرام کے گراں قدر مضامین،تاثرات اور تعزیتی پیغامات کا مجموعہ ہے۔اس کتاب کو آپ رحمة اللہ علیہ کے برادر زادہ مشہور اسلامی اسکالر درجنوں کتاب کے مصنف مولانا رحمت اللہ ندوی مدنی نے ترتیب دیا ہے۔یہ کتاب 455 صفحات پر مشتمل ہے۔جس میں فقیہ العصر مولانا قاسم مظفرپوری کی زندگی کے  مختلف  گوشوں، آپ کےاوصاف و کمالات،افکار،کار قضاء،درس و تدریس،دعوت اصلاح،تعلیمی اداروں سے تعلق،تصانیف کا تعارف،عربی مضامین و منظوم خراج عقیدت جیسے اہم موضوعات کا بڑی خوبصورتی کے ساتھ احاطہ کیا گیا ہے۔کتاب کا ٹائٹل دیدہ زیب اور نہایت  دلکش ہے،
امید کہ اہل علم،خاص طور پر آپ کے شاگردان،متعلقین و معتقدین حضرات ان دونوں کتابوں کے زیادہ سے زیادہ نسخے خرید کر اہل علم اور نئی نسل تک انہیں پہونچا نے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔
دونوں کتابوں کی رعایتی قیمت  صرف 350 روپے رکھی گئی ہے، جب کہ اصل قیمت  اس سے کہیں  زیادہ  ہے،
بذریعہ ڈاک بھی کتاب بھیجی جا رہی ہے، خواہش مند حضرات مندرجہ ذیل فون نمبرات پر فون یا واٹس  آپ کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
8051753527
7352414648
9534132157

Comments are closed.