Baseerat Online News Portal

بروز قیامت پروردگار حضورﷺ کی شفاعت کبری کے بعد حفاظ کرام کو شفاعت کا حق عطا کرے گا

مدرسہ میزاب العلوم ایولے واڑی پونے کے جلسہ دستار بندی سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی رکن شوری دارالعلوم دیوبند کا خطاب

 

پونے(بصیرت نیوز ڈیسک/عدیل قاسمی) قرآن پاک کو اللہ تعالی نے رہتی دنیا تک کے لئے نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت کے لئے اللہ پاک نے بہترین طریقہ جاری کر دیا کہ جس زبان کو ہمارے بچے سمجھتے بھی نہیں اس زبان کی کتاب قرآن مجید کو بآسانی اپنے سینوں میں بسا لیتے ہیں، جبکہ دیگر آسمانی کتب و صحائف انبیاء کے علاوہ کسی نے حفط یاد نہیں کیا اس لیے بھی آج دنیا میں ان کتابوں اور صحیفوں کا وجود نہیں ہے۔
یہ قرآن کا اعجاز ہی ہے کہ امت مسلمہ کے بوڑھے بچے اور عورتیں بھی اس کو حفظ یاد کیا ہوا ہے، یہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
ان باتوں کا اظہار خیال ملک کے مشہور عالم و رکن اسمبلی مالیگاؤں مفتی محمد اسماعیل قاسمی مدرسہ میزاب العلوم ایولے واڑی پونے کے سالانہ جلسہ دستار بندی و تقسیم اسناد سے فرما رہے تھے، مہمان خصوصی اپنے صدارتی خطاب کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ قیامت کے دن جب ساری خلقت پریشان ہوگی، انبیاء کرام کانپ اور تھرا رہے ہوں گے اس وقت جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کبری کے بعد اللہ پاک حفاظ کرام کو شفاعت کرنے کا حق اور اعزاز عطا کرے گا، انھوں نے یہ کہا کہ المیہ ہے کہ آج ہماری قوم حفاظ کا اکرام و احترام نہیں کرتی جبکہ آخرت میں اللہ بڑے بڑے انعامات اور خلعت فاخرہ عطا فرمائے گا۔ لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے مہمان مکرم نے کہا کہ اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی یہ اعزاز و اکرام نصیب ہو تو خود بھی حافظ بنیں یا اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنائیں اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو کم از کم حفاظ کرام کی کفالت اپنے ذمہ لے لیں وہیں دین کی خدمت کے لئے خلوص کے ساتھ کمر بستہ ہو جائیں تاکہ باطل طاقتوں کی ہر سازش ناکام ہو جائے۔ مسجد کا بیرونی حصہ

قارئین کو بتا دیں کہ مدرسہ میزاب العلوم ایولے واڑی پونے کے منعقدہ اجلاس میں بارہ حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی، وہیں مدرسہ کے اساتذہ و طلباء کے درمیان بطور حوصلہ افزائی گرانقدر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر شہر کے علماء و دانشوران بڑی تعداد میں شریک ہوئے بطور خاص مفتی جمیل، مفتی شاہد، مفتی زبیر بابا قاسمی، مولانا زکی، مولانا عبد الصمد،مفتی ابراہیم، مولانا عبد الواحد، مولانا سراج اشاعتی، مولوی ادریس، حافظ اسلم، حافظ انصار اور بصیرت میڈیا گروپ و ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر غلام مصطفی عدیل قاسمی، جوائنٹ ایڈیٹر مفتی غلام رسول قاسمی، کالم نگار مفتی معراج قاسمی اور فرقان شیخ قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ مسجد فردوس ایولے واڑی کے اندرونی و بیرونی حصہ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود تھے۔

ایسوسی ایٹ ایڈیٹر : غلام مصطفی عدیل قاسمی       

 9059101653
[email protected]

جوائنٹ ایڈیٹر: غلام رسول قاسمی

8977684860
[email protected]

Comments are closed.