Baseerat Online News Portal

جامعہ رحمانیہ کلوڑ بستی پونے کےعظیم الشان جلسہ دستار بندی وسالانہ تعلیمی پروگرام کی تیاریاں مکمل

عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل

 

پونے( بصیرت نیوز ڈیسک/مفتی غلام رسول قاسمی) مولانا شاکر رحمانی کی اطلاع کے مطابق جامعہ رحمانیہ کلوڑ بستی لوہ گاؤں   پونے کا سالانہ جلسہ عام و دستار بندی امسال بتاریخ ۱۲/ مارچ ۲۰۲۳ بمطابق ۱۹/شعبان المعظم بروز اتوار بعد نماز مغرب بڑے تزک و احتشام سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی تیاری کو لیکر جامعہ کی انتظامی کمیٹی بڑی فکر مند نظر آ رہی ہے، مولانا رحمانی کے بموجب سالانہ جلسہ عام کے موقع پر اکابر علماء کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی کی جائے گی وہیں  طلباء جامعہ رحمانیہ کا تعلیمی و تربیتی اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا اس جلسہ میں ریاست و بیرون ریاست سے علماء کرام و مشائخ عظام کی آمد ہو رہی ہے جن میں دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ حدیث، خطیب الہند مولانا خالد ندوی غازی پوری دامت برکاتہم، مولانا اقبال قاسمی خلیفۂ مجاز مولانا قمر الزماں الہ آبادی، شیخ الحدیث و مفسر قرآن مولانا رزین اشرف ندوی، قاری ادریس صدر جمعیۃ علماء شہر پونہ سر فہرست ہیں۔
ناظم جامعہ مولانا شاکر رحمانی نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

نوٹ: دینی مدارس و ملی تنظیم کے اجلاس وغیرہ کے لائیو ٹیلی کاسٹ، نیور رپورٹ(عمدہ رپورٹنگ اور درست ترجمانی ) جیسی خدمات کے لیے ملک بھر میں بصیرت میڈیا ہاؤس اپنی ٹیم تیار کر رکھی ہے تاکہ مدارس اسلامیہ کی آواز اور اپیل ملک کے گوشے گوشے تک پہنچے۔

چیف ایڈیٹر:   9525475541  
ایسوسی ایٹ ایڈیٹر:9059101653
جوائنٹ ایڈیٹر: 8977684860
مینیجنگ ایڈیٹر: 9594474134
سرپرست ایڈیٹر: 9867661414

Comments are closed.