فارغین مدارس کی خصوصی توجہ کے لئے
مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدارس میں امتحانات ختم ہوچکے ہیں ، امتحان دہندگان میں بہت سے طلبہ فضیلت کے امتحان میں شریک ہوئے ہوں گے ، رمضان شریف میں ان کا رزلٹ شائع ہوگا ، امتحان کے بعد وہ تعلیمی کام سے فارغ ہوگئے ، اس طرح ہر سال بڑی تعداد میں مدارس کے طلبہ فارغ ہوتے ہیں ، امتحان کے بعد موجودہ فارغ وقت میں انہیں چاہئے کہ وہ آئندہ کے لئے پلاننگ کریں کہ وہ آئندہ کیا کرنا چاہتے ہیں ، ؟ وہ دینی معاملات سے منسلک رھنا چاہتے ہیں ، یا عصری مضامین کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ،؟ اگر وہ دینی معاملات سے منسلک رھنا چاہتے ہیں ، جیسے مدارس میں تدریسی خدمات انجام دینا چاہتے ہیں ، مفتی ،قاضی بن کر افتاء و قضاء میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں ، تو اسی کے مطابق لائحہ عمل تیار کریں ، رزلٹ کے بعد اسی سے متعلق کورس میں داخلہ لے کر اچھے مدرس ، مقرر ،خطیب ، مفسر ،محدث ،مفتی اور قاضی بنیں ، اللہ تعالیٰ مبارک کرے ، لیکن اگر آپ فراغت کے بعد عصری اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ،تو آپ فاضل کی سند پر عصری اداروں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فارغین مدارس کے داخلہ کا خصوصی انتظام کیا گیا ھے ، چونکہ مدارس نظامیہ کی فاضل کی سند حکومت سے منظور نہیں ھے ،اس لئے ان دونوں یونیورسٹیوں نے مدارس کے فارغین کے لئے ایک کورس تیار کیا ھے ، اس کو برج کورس کہا جاتا ھے ، مدارس کے فارغین برج کورس امتحان پاس کرلیتے ہیں تو ان کو میٹرک / انٹر کی سرٹیفکیٹ دی جاتی ہے ، پھر اس کے بعد مدارس کے فارغین ان دونوں یونیورسٹیوں کے بہت سے کورس میں داخلہ کے اہل ھو جاتے ہیں ، جو فارغین مدارس عصری تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ، انہیں ان دونوں یونیورسٹیوں کے برج کورس کا مطالعہ کرنا چاہئے ، جامعہ ملیہ کے برج کورس کا امتحان کب ھوگا ؟ میری معلومات کے مطابق اس کا اعلان ابھی نہیں ہوا ھے ، البتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے برج کورس کے امتحان میں شرکت کے لیے فارم بھرنے کا اعلان ہوچکا ھے ،وہ اعلان منسلک ھے ، جو فارغین مدارس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے برج کورس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ، وہ برج کورس امتحان کی تیاری کرکے امتحان میں شرکت کریں ، اس امتحان کو پاس کر کے اس یونیورسٹی کے بہت سے مضامین میں داخلہ لے سکتے ہیں ،اور آگے تعلیم جاری رکھ سکیں گے ، خواہشمند فضلاء ضرور اس جانب توجہ دیں.
Comments are closed.