Baseerat Online News Portal

امریکہ، برطانیہ اور کناڈا میں خالصتان حامیوں کے حملے

 

لندن میں انڈین ہائی کمیشن پر خالصتانی جھنڈا لہرایاگیا، حکومت ہند کا اظہار تشویش

بصیرت نیوزڈیسک

برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر خالصتان کے حامیوں نے حملہ کیا ہے۔ اس دوران ترنگے کی توہین کی گئی اور خالصتان کے حامی جھنڈے لہرائے گئے۔ خالصتانیوں نے مذہبی نعرے بھی لگائے۔لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر ترنگا کی توہین کے بعد امریکہ، کناڈا، اور آسٹریلیا میں بھی خالصتان حامیوں نے احتجاج کیا، سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملے کی اطلاع ہے، حملہ آوروں نے سفارت خانے کو کافی نقصان پہنچایا، خالصتانی پہلے احتجاج کررہے تھے، بعد میں ان لوگوں نے حملہ کردیا، حملہ آوروںکے ذریعے خود ب نائے گئے کئی ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ فسادی خالصتان کے جھنڈے کے لکڑی میں بٹ سے سفارت خانے کے دروازے اور کھڑکیوں کو توڑ رہے ہیں، ادھر آسٹریلیا میں ہند مخالفت تحریک چلارہے خالصتان حامیوں کو منہ کی کھانی پڑی، برسبین شہر میں اتوار کو خالصتانی جنمت سنگرہ کا پروگرام کررہے تھے، اس دوران ہندوستانی سائبر ہیکروں نے زبردست حملہ کرکے خالصتانیوں کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نشانہ بنایا جس سے خالصتانیوں کو ووٹنگ روکنی پڑی، یہ ووٹنگ ایسے وقت میں منعقد کی گئی جب ہندوستان میں امرت پال کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں۔ لندن معاملے پر ہندوستان میں برطانوی سفیر نے وضاحت دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایسے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔نوبھارت ٹائمس کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے درمیان برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن پر حملہ کیا گیا ہے۔ خالصتانی حملہ آوروں نے اس دوران ترنگے کی توہین کی۔ کچھ خالصتانیوں نے ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس واقعے سے ناراض ہندوستان نے یو کے ہائی کمیشن کے نائب سربراہ کو طلب کیا کیونکہ ہائی کمشنر ایلکس ایلس دہلی سے باہر ہیں۔ ایلس نے ٹویٹ کرکے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لندن میں انڈین ہائی کمیشن کمپلیکس اور وہاں کے لوگوں کے خلاف آج کی گھناؤنی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن پر کئی حملے ہو چکے ہیں۔ لیکن، برطانوی حکومت ہر بار آنکھیں بند کر لیتی ہے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑپھوڑ کرنے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیا میں تشددپر آمادہ بھیڑ کو ’خالصتان‘ کے پیلے بینر لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایک شخص عمارت کی پہلی منزل کی بالکنی سے ہندوستانی ترنگا اتارتا نظر آرہا ہے۔کچھ خالصتانی حامیوں کے ذریعے کئے گئے حملے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے۔ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔برطانیہ نے بھارتی ہائی کمیشن میں ترنگے کی توہین کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے وزیر لارڈ طارق احمد نے کہا کہ وہ اس بات سے حیران ہیں۔ برطانوی حکومت بھارتی ہائی کمیشن کی سیکورٹی کو بہت سنجیدگی سے لے گی۔انہوں نے ٹویٹ کیا – ہندوستانی مشن اور اس کے اہلکاروں کی سالمیت کے خلاف اٹھایا گیا یہ قدم مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔دریں اثنا، بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے کہا کہ مظاہرین کی یہ کوشش ناکام رہی اور ترنگا فخر سے لہرا رہا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ سیکورٹی عملے کے دو ارکان کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں خالصتان کے حامی علیحدگی پسند امرت پال سنگھ پر پنجاب پولیس کی کارروائی کے درمیان کالعدم دہشت گرد تنظیم سکھ فار جسٹس نام نہادریفرنڈم 2020′ کروا رہی ہے۔

Comments are closed.