Baseerat Online News Portal

میہول چوکسی کا نام انٹرپول ریڈنوٹس لسٹ سے باہر

 

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کےملزم بھگوڑے ہیرا تاجر کی اپیل منظور، سی بی آئی فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہے

ممبئی۔۲۰؍ مارچ: انٹرپول نے ہندوستان کے بھگوڑے ہیرا کاروباری مہیول چوکسی کا نام ریڈ نوٹس کی لسٹ سے ہٹا دیا ہے، مہیول چوکسی نے ریڈ کارنر نوٹس کے خلاف انٹرپول کے لیون ہیڈ کوارٹر میںاپیل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ریڈ کارنر ہٹانے کے فیصلے کو سی بی آئی چیلنج کرسکتی ہے۔ بتادیں کہ چوکسی پنجاب نیشنل بینک میں ۱۴ ہزار کروڑ روپئے کے گھوٹالے میں ملزم ہے اور فی الحال مفرور ہے۔ مہیول چوکسی معاملے پر سی بی آئی کی طرف سے منگل کو بیان جاری کیا گیا ہے، جانچ ایجنسی نے کہاکہ انٹرپول کا فیصلہ درست نہیں ہے، ریڈ نوٹس پھر سے جاری کرانے کےلیے جو بھی قدم اُٹھائے جاسکتے ہیں وہ اُٹھائیں گے، اینٹی گوا کی اتھارٹیز نے بھی تسلیم کیا تھا کہ مہیول چوکسی کے خلاف ضروری شواہد موجود ہیں، اینٹی گوا نے بھی یہ تسلیم کیا تھا کہ وہ وہاں کی شہریت حاصل کرنے کےلیے غلط معلومات فراہم کی تھی، اس کا مطلب ہے کہ چوکسی نے پہلے بھی کئی جرم کیے ہیں۔ چوکسی ۲۰۱۸ میں ملک چھوڑ کر فرار ہوا تھا، دس ماہ بعد اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کی گئی تھی، فرار کے چھ مہینہ بعد یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ اس نے اینٹی گوا کی شہریت حاصل کرلی ہے۔ایک بار شہریت منسوخ ہوجانے کے بعد میہل چوکسی کو ہندستا ن لایاجاسکے گا۔ کچھ دنوں قبل اینٹی گوا حکومت نے اس کی شہریت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ اینٹی گوا کے وزیراعظم نے ریڈیو کے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ میہل چوکسی کو جب ان کے ملک کی شہریت دی گئی تھی اس وقت ہندستانی حکام نے اس کے کسی مجرمانہ ریکارڈ کی بات نہیں کہی تھی۔ میہل چوکسی کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا تھا وہ اقتصادی جرائم میں مطلوب ہے۔

Comments are closed.