بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان مسلمانوں نے بنایا سماجی پلیٹ فارم، سیاست میں مداخلت کریں گے

پٹنہ (پریس ریلیز)سیاسی ناانصافی کے خلاف رمضان کے موقع پر بہار کے مسلمانوں نے بہار اتحاد منچ کے نام سے ایک سماجی تنظیم بنا کر سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچا دی۔
فورم کا نام فی الحال زیر غور ہے، اسے مستقبل میں ایک سیاسی جماعت کے طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس وقت مسلمانوں کے تمام طبقات سے مشاورت کا دور جاری ہے،امارت شرعیہ، جمعیت علما، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی، ادارہ شرعیہ، آل انڈیا ملی کونسل، جسیے ملی اداروں سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ افضل امام کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے مسلم لیڈروں نے شرکت کی۔
پلیٹ فارم کے آغاز ایک بڑی افطار پارٹی کے بعد ہوگی۔اس کے علاوہ رمضان میں کئی اور دعوت افطار کا اہتمام کیا جائے گا، جو پٹنہ کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوں گے۔ عیدکے بعد باپو آڈیٹوریم میں ایک کانفرنس کی بھی تجویز ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اعظمی باری، آر جے ڈی لیڈر مہتاب عالم، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد، سابق وارڈ کونسلر کلیم امام، دانش خان، ابرار احمدرضا، محمد جاوید وغیرہ نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Comments are closed.