قرآن سے تعلق اوراس پر عمل کرناہی مذہب اسلام کاشعارہے:مفتی محمدانصارقاسمی

جامعہ عربیہ منہاج السنہ میں چھ روزہ تراویح کی مناسبت سے تکمیل قرآن کےموقع پر حضرت کاایمان افروزخطاب
ممبئی (محمدطفیل ندوی )اللہ رب العزت کابیشماراحسان وکرم ہے کہ اس نے ہم جیسےگنہگاربندوں کیلئے کیسی کیسی راہیں کھولی اورکیاکیاانعامات رکھےہیں اس کاصحیح اندازہ ہمیںنہیں ہے ،یہ رمضان المبارک کامہینہ کتنی برکتوں اوررحمتوں والاہے ،اسی ماہ میں اللہ تعالی نے آخری کتاب قرآن مقدس کونازل کیا جو تمام آسمانی کتابوں پرافضلیت رکھتی ہے ، اس کی افضلیت میں ایک یہ بھی ہے کہ جوبھی آسمانی کتابیں ہیں اس کا کوئی حافظ نہیں سوائے ان انبیائےکرام ؑ کےجن پروہ نازل ہوئی،اورسب سے بڑی افضلیت کہ اللہ رب العزت خود قرآن کامحافظ ہےقرآن کاوضح انداز ’’ہم نے اس کو نازل کیاہے اورہم ہی اس کی حفاظت کریں گے،ہم خوش قسمت ہےکہ اللہ نے ہمیں اتنی بڑی نعمت عظمی سے مزین کیا اورآج ہم اس ماہ مبارک میںتراویح کی مناسبت سےحافظ محمدہدایت اللہ صاحب (استادجامعہ ہذا)حافظ محمدعالم ،محمدطفیل ندوی کی تلاوت سے قرآن مقدس کی تکمیل فرمائی، یقینا یہ ایک خوشی کامقام ہے ،مفتی صاحب نےولولہ اندازمیں خطاب فرماتےہوئے کہا کہ ان سب خوشیوں کیساتھ ہم اپنی اوراپنے معاشرے وسوسائٹی کی زندگی اورطورطریقےکو بھی دیکھیں،کیاہم قرآن وشریعت اسلامیہ کےمطابق اپنی زندگی گذارتےہیں ، ہم کتنا قرآن پڑھتےہیں ، کتنا قرآن دیکھتےہیں ،قرآن سے ہماری کتنی عظمت ومحبت ہیں،ہمارے اخلاق وکردار کس راہ پر ہے ، ہم مسلمان توضرورہیں لیکن صرف نا م کےبقیہ ہمارے کردارکس سمت میں ہیں، وہ ہم خود سوچیں، آج ہم کہتےہیں کہ اسلام اورقرآن خطرےمیں ہے بالکل نہیں ،بلکہ مسلمان خطرےمیں ہے اسلئے کہ ہمارے اخلاق درست نہیں ،لین دین درست نہیں ، معاملات درست نہیں ، غیبت، چغل خوری ، حسد کینہ سے ہم اپنے آپ کو مزین کئےہوئے ہیں، جب تک ان ناسوربیماریوں سے اپنے کو دورنہیں کریں گے ہماری پریشانیاں ہم سےدورنہیں ہوںگی، کیوں کہ اللہ رب العزت نے قرآن مقدس میں صاف اورواضح اندازمیں کہا ’’تم ہی سربلندرہوگے شرط ہےکہ پکےاورسچےمومن بنو‘‘آج حالات ٹھیک نہیں ہے، ہم ہرچہارجانب سے گھرے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے، آج چھوٹے چھوٹےمسائل کواس طرح اٹھا یا جاتاہے کہ ہم اسی میں الجھ جاتےہیں ، اسلئے ہوش میں آنےکی ضرورت ہے، خصوصا قوم مسلم کانوجوان کریم طبقہ اپنے قدم کو سنبھال کررکھیں ، پھونک پھونک کر آگے قدم بڑھائیں ، ہمیں بالکل جوش اورجذبات میں آنےکی ضرورت نہیں ہے ، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پورے طورپر سنجیدگی کیساتھ شریعت اسلامیہ کےپیروکاربنیں ، قرآن سے تعلق اوراس پر عمل کرناہی مذہب اسلام کاشعارہے،اورجب تک ہماری زندگی سلامت رہیں ہم اپنے علماءوحفاط کرام کو محبت کی نگاہوںسے دیکھیں ،ان کیساتھ بہترین رویہ پیش کریں ، کیوں کہ یہ ملت اسلامیہ کےمحافظ ہیں ،اورمدارس ومحافظ جو اسلام کے قلعے ہیں اس سے اپنی محبت کااظہارکریں ، اس کی بقاکیلئے جس شکل میں ہوہم تعاون کریں ، اوردوسروں کوبھی اس طرف دعوت دیں ،یہ رمضان المبارک کامہینہ ہم سےجتنی ہوعبادت کریں ، اللہ تعالی کوراضی کریں ، کسی کی دل آزاری نہ کریں ، کسی کو تکالیف وپریشانی میں نہ ڈالیں ،جتنی رحمتیں ،برکتیں چاہیں ہم حاصل کریں اسلئے کہ ہمیں نہیں معلوم اگلارمضان نصیب ہوں یانہ ہو کیوں کہ آج کثرت موت نے سب کو ایک خوف ودہشت میں ڈالدیاہے ،سال گذشتہ کتنے جسم وجسامت کےاعتبارسے صحیح سالم وصحت وتندرست تھےافرادتھے لیکن آج وہ ہمارےبیچ نہیں ہے ، ساتھ ہی حضرت نے بہت ہی دردبھرےلہجہ میں کہا کہ آج ہماری نوجوان بچیاں ارتدادکاشکارہورہی ہے،وہ غیرمسلموں کیساتھ شادی کےتمام مراحل کو پوراکررہی ہے،آخر اس کاذمہ دارکون ہیں؟ سوچیں ، اورخوب غورکریں کیوں کہ آج ہم نے دنیاکی ہر تعلیم وترقی سے ان کو مزین توکیا لیکن دینی تعلیمات سے ان کو دوررکھا جس کاآج یہ برےنتائج وبرےاثرات دیکھیں جارہےہیں ،اخیر میں اس ایمان وفروزپندونصائح کے بعد رقت آمیزملک کےامن وسکون ،مدارس ومکاتب اور دختران اسلام کےتحفظات، والدین کی خدمات ،مرحومین و مریض ودیگر کیلئے دعائیں کی گئیں ،جس میںپورے انہماک واضطراب کیساتھ دل ودماغ کو اللہ کی طرف رجوع کرتےہوئے ہرآنکھ اشکبارہوئیں ، واضح رہے کہ یہ چھ روزہ تراویح جوتقریبا۲۲؍سالوں سے پورے خشوع کیساتھ الفاظ اورحرکات وسکنات کی ادائیگی کامکمل خیال رکھتے ہوئے اداکی جاتی ہے،اس میں طلبائے جامعہ واساتذہ کاایک اہم رول ہوتاہے ، مصلیان کیلئے ہرسہولت کویہ مہیاکرتےہیں ، صفائی کااہتمام ، پانی کااہتمام ، چائے کااہتمام یہی وجہ ہےکہ اس شوق اورجذبہ کودیکھ کر ہرسال مصلیان جوق درجوق پورےشوق وانہماک سے شریک ہوتےہیں ، مزید صدرجامعہ حضرت مولانانوشاداحمدصدیقی جو ہرلمحہ ان کی سہولیات کی فکرمندی میںپوری مستعدی کیساتھ تعاون کیلئے تیاررہتےہیں ،اورآخر میں سلامتی دعاءکیساتھ تمام مصلیان کو رخصت کرتےہیں ،اس ختم قرآن کےموقع پر تمام مصلیان کو شیرینی تقسیم کرنے کیساتھ کتابچہ ’’عرفان رمضان ‘‘وجامعہ کاخصوصی شمارہ سیرت نبوی ﷺ تحفتاً پیش کی گئیں ،اراکین جامعہ نے تمام مصلیان کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ۔
Comments are closed.