اترپردیش: بی جے پی لیڈرکی غیرانسانی حرکت سے مریض کی موت،متاثرہ کے اہل خانہ کوبھی دی دھمکی

سیتا پور(ایجنسی) اترپردیش کے سیتاپور ضلع سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، 1 اپریل بروز ہفتہ سریش چندر ساکن محلہ ترین پور نگر کوتوالی علاقہ کو سینے میں درد کی تکلیف کی وجہ سے علاج کے لئے سیتا پور ضلع اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سریش کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے سریش کو جلدی میں ایمبولینس کے ذریعے لکھنؤ کے لاری اسپتال ریفر کر دیا۔ شروع میں اسے ایمبولینس میں بٹھایا گیا۔ لیکن ضلع اسپتال جاتے ہوئے راستے میں بی جے پی لیڈر امیش مشرا اپنی ویگن آر کار کھڑی کرکے موقع سے غائب ہوگئے۔
ایمبولینس آدھے گھنٹے تک حرکت نہ کرسکی اور ایمبولینس میں ہی سریش کی اذیت ناک موت ہوگئی۔ کافی دیر بعد جب کار مالک بی جے پی لیڈر اپنی کار لینے آیا تو ایمبولینس ڈرائیور اور متوفی کے اہل خانہ نے اس معاملے پر احتجاج کیا۔ جس کے بعد لیڈر کی غنڈہ گردی منظر عام پر آگئی۔انسانیت کو شرمسار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے خود کو سیتا پور کے مصریکھ علاقے کے بلاک چیف رامکنکر پانڈے کا بھائی بتایا۔ جس وقت نیتا جی گالی دے رہے تھے اس وقت پولس اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔ لیکن نیتا جی کے جوش کی وجہ سے کوئی آگے نہیں آیا۔
کافی دیر تک نیتا جی متاثرہ کے خاندان کو دھمکیاں اور گالیاں دیتے رہے۔ جس کے بعد نیتا جی اپنی کار لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ نیتا جی نے کہا کہ یہاں کے ڈی ایم اور ایس پی بھی میرے کہنے پر ناچتے ہیں، طاقت کے نشے میں دھت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کا ویڈیو خود کو بلاک چیف کا بھائی بتانے والے شخص کا ہے جو موقع پر موجود کسی نے بنایا تھا۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس کے بعد اب پولیس بھی تنقیدکے زدمیں ہے۔

Comments are closed.