پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی حیدرآباد کے6ایتھلیٹس یو ایس اوپن کراٹے چیمپیئن شپ 2023میں ملک کی نمائندگی کریں گے

حیدرآباد:4؍اپریل(محمدامین نواز) مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنا بلند مقام اور ایک منفرد پہچان بنانے والے مشہور و معروف کوچ و پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے روح رواں سیدافتخار حسین صاحب کی اطلاع کے بموجب پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی حیدرآبادکے تربیت یافتہ ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے 6 ایتھلیٹس جو کہ یو ایس اوپن کراٹے چیمپیئن شپ 2023اور جونیئر انٹرنیشنل کپ جو لاس ویگاس (امریکہ) میں5؍اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے جو 9؍اپریل 2023 تک رہے گا اور یہ تمام منتخب کھلاڑی ٹیم انڈیا کی نمائندگی کریں گے۔جن کے نام اس طرح ہیں 01) سیدہ فریدہ سلطانہ / جونیئر کیٹیگری -55 کلوگرام،02) سیدہ شافیعہ سلطانہ / سب جونیئر کیٹیگری -50 کلوگرام،03) محمد فتح علی / سب جونیئر زمرہ -60 کلوگرام،04) سرفراز احمد / سب جونیئر کیٹیگری -45 کلوگرام،05) خدیجۃ الکبریٰ/ سب جونیئر کیٹیگری -60 کلوگرام،06) سید طالب حسین / سینئر کیٹیگری -70 کلوگرام شامل ہیں ،یہ سب قومی مجاز کوچ،بانی صدر اور تکنیکی پاکو مارشل آرٹس اور سیلف ڈیفنس اکیڈمی انڈیا کے ڈائریکٹرسینئر ماسٹر سید افتخار حسین کی سرپرستی میں تربیت یافتہ ہیں ۔ کوچ جناب سید افتخار حسین صاحب اور تمام6 ایتھلیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے وزیر کھیل شری سری نواس گوڈ نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے تلنگانہ کیلئے نہایت فخر کی بات ہے کہ یہ6کھلاڑی امریکہ جاکر ہمارے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے مارشل آرٹس کا بہترین مُظاہرہ پیش کرتے ہوئے ہندوستان اور ریاست تلنگانہ کے لیے تمغہ لائیں گے۔سابق اقلیتی فائنانس چیئرمین اکبر حسین نے بھی تمام منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمنائوں کا اِظہا رکیا۔

Comments are closed.