سینئر صحافی مشرف عثمانی کے والد کا انتقال

سرکردہ شخصیات کا اظہار تعزیت، قاسمی قبرستان میں سپرد خاک
دیوبند،20؍ مئی(سمیر چودھری)
معروف شخصیت و سماجی خدمت گار اور مرکزی جامع مسجد کے سابق متولی مرحوم حافظ انور عثمانی کے بھائی اور سینئر صحافی مشرف عثمانی کے والد محترم سرور امین عرف چاند میاں کا طویل علالت کے بعد 76؍ سال کی عمر میں آج صبح اپنی رہائش گاہ محلہ ابوالبرکات گلی بقر قصاب میں انتقال ہو گیا ۔وہ طویل وقت سے بیمار تھے، ان کے انتقال کی خبر سے شہر میں غم کی لہر دوڑ گئی اور صحافیوں سمیت شہر کے سرکردہ افراد نے ان کے گھر پہنچ کر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی ۔ بعد نماز عصر احاطہ مولسری میںمفتی سید سلمان منصورپوری نے ان کی نماز جنازہ ادا کرائی ،بعد ازیں قاسمی قبرستان تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم انتہائی نیک،ملنسار، خوش اخلاق اور غریب پرور شخصیت کے مالک تھے۔ انہوںنے اپنی زندگی سادگی کے ساتھ گزاری اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کیا۔مرحوم کے پسماندگان بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور بیٹا صحافی مشرف عثمانی ہے۔ ان کے انتقال پر دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی ،شیخ الحدیث مولانا سید احمدخضر شاہ مسعودی، ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ، معروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی،نگر پالیکا چیئرمین وپن گرگ،جامعہ طبیہ کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید،ڈاکٹر اختر سعید،ڈاکٹر نواز دیوبندی،سابق اسمبلی رکن معاویہ علی، کانگریس لیڈر قاضی نظام الدین، وقف بورڈ انسپکٹر اسدالزماں اسپرنگ ڈیل اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی،مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیق ،عیدگاہ وقف کمیٹی کے متولی محمد انس صدیقی،سید آصف حسین، انعام قریشی،سابق چیئرمین ضیاء الدین انصاری،قاری راؤ ساجد، سیٹھ کلدیپ کمار، چودھری اومپال سنگھ،حاجی ریحان، فہیم صدیقی ،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم ،اعظم عثمانی نمبردار،پریس ایسوسی ایشن کے صدر منوج سنگھل، نائب صدر رضوان سلمانی، نائب صدر اطہر عثمانی،نسیم انصاری ایڈوکیٹ،مولانا دلشاد قاسمی،ڈاکٹر منور حسین،قاری فوزان،مفتی عارف قاسمی، قاری واصف قاسمی،ایم افسر،ماسٹر ممتازاحمد،سید وجاہت شاہ نے مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ کراس حادثہ وفات پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Comments are closed.