Baseerat Online News Portal

ایس ایس سی میں دارالعلوم امدادیہ کے استاد سمیت تین طالب علم کامیاب

 

ممبئی۔ ۲؍جون:(نمائندہ)  مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشن نے جمعہ کے روز دسویں یعنی مہاراشٹر ایس ایس سی کا ریزلٹ جاری کردیا ہے۔ اس سال ممبئی عظمیٰ کی قدیم دینی علمی و مرکزی درسگاہ دارالعلوم امدادیہ چونا بھٹی مسجدمرکز، 62 میمن واڑہ روڈکے استاد مولانا اظہرالدین شرف ا لدین سمیت ثمیرالدین رحمت علی عربی اول اور محمد علی محمد اشفاق شیخ عربی ششم کامیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مولانا اظہر صاحب 66 فیصد، ثمیر الدین عربی اول 60 فیصد اور محمد علی عربی ششم نے 44 فیصد نمبرات حاصل کرکے والدین سمیت اپنے ادارہ دارالعلوم امدایہ کا نام روشن کیا ہے۔ اس موقع معروف عالم دین مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن عاملہ اور دارالعلوم امدادیہ کے نائب ناظم مولانا محمود احمد خاں دریابادی نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارک باد دی اور مستقبل کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کے لیے ان کی محنت ولگن کی ستائش بھی کی اور امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ یہ طلبہ دینی علوم میں مہارت کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی نمایاں کامیابی انجام دے کر ملک وملت اور ادارے کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ سال گزشتہ بھی ادارہ سے کئی طالب علم ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں کامیاب ہوئے تھے ۔دارالعلوم امدادیہ میں ناظرہ، حفظ اور اعدادیہ تا دورہ حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے ، سینکڑوں طالب علم ممبئی کے مرکزی علاقے کےقدیم مدرسہ میں زیر تعلیم ہے، اسی سال دورہ حدیث شریف کا آغاز ہوا ہے، دورہ حدیث میں تقریباً ۱۲ طالب علم ماہرین علوم وفنون اساتذہ کی نگرانی میں علم حدیث پڑھ رہے ہیں۔

Comments are closed.