یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے عملی اقدام ۔۔۔اورپرامن طریقہ کار
مفتی احمدنادر القاسمی
اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
ملک میں حکمراں جماعت کی طرف سے یونیفارم سول کوڈ بل پیش کرنے اوربل کا مسودہ ڈرافٹ کرنے کے لٸے جس طرح کی ماحول سازی کی جارہی ہے، اس کے مقابلہ میں ہماری طرف سے اس طرح کی حکمت عملی نہیں اختیار کی جارہی جو موثر ثابت ہو۔ اتنے اہم کام کےلٸے ظاہر ہے مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں سب سے پہلے اس کے لٸے بھارت کی تمام مسلم تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلایا جاناچاہئے اورمتفقہ طورپر اعلامیہ جاری کیاجاناچاہیٸے۔ اس کے بعد ملک کے وہ طبقات جن کے مذھبی معاملات اورسماجی روایات اس قانون سے متاثر ہوسکتے ہیں جیسے دلت، اوبی سی ،ایس سی ایس ٹی، آدی باسی، ٹراٸبل، شڈول ٹراٸب وغیرہ، ان کے قاٸدین سے گفت وشنید کی جاٸے اورپھر تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے سیاسی افراد اوراپوزیشن جماعتوں سے بات کی جاٸے کہ وہ پارلیمنٹ میں بھی اس بل کی مخالفت کریں، مسلم قاٸدین کو چاہیے کہ ایک مشترکہ وفد تشکیل دیکر حکمران جماعت کے قاٸدین سے فوری بات کریں اوراس بل کے نقصانات سے انھیں آگاہ کراٸیں. اس وقت پورے ملک میں UCC پر لوگ انفرادی طور پر راٸے زنی کررہے ہیں، اس سے کو ٸی فاٸدہ نہیں ہوگا، جب تک متحدہ اورمشترکہ کوشش نہیں ہوگی۔اسی میں خیر ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو صحیح راستہ کی رہنماٸی فرماٸے آمین.
Comments are closed.