مولانا سہیل احمد ندوی کی موت قابل رشک : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)مسلم پرسنل لاء بورڈ اور امارت شرعیہ کے کاموں کو انجام دیتے ہوئے مولانا سہیل احمد ندوی ، نائب ناظم امارت شرعیہ، وطن سے دور اڑیسہ کی مسجد میں ظہر کی نماز ادا کرتے ہوئے بحالت سجدہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اس دار فانی سے ان کا اس طرح منتقل ہونا ظاہری طور پر عند اللہ مقبولیت کی دلیل ہے ، ان کی موت قابل رشک ہے ۔امارت شرعیہ میں ان کے جنازے کی نماز میں ریاست کے مختلف حصوں، دور دراز علاقوں اور پٹنہ کے حلقوںسے کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت ان کی نیک نامی اور مقبولیت و محبوبیت کی علامت ہے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر دے ۔ مذکورہ خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ ، چیرمین فاران فائونڈیشن انڈیا نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔
جناب قاسمی نے کہا کہ مولانا ندوی ممتاز خاندان کے چشم و چراغ تھے ، امارت میں ان کی خدمات عرصہ دراز پر محیط ہے ، وہ کئی شعبوں کے ذمہ دار تھے ، اخلاق کریمانہ اور عاجزی و انکساری ان کے مزاج کا حصہ تھا ، اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔
Comments are closed.