رام نگرم میں منعقد ایس ڈی پی آئی کا لیڈرس سمٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

رام نگرم(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے 30جولائی2023 کو رام نگرم این یو بی فنکشن ہال میں لیڈرس سمٹ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی منظر نامے اور موجودہ سیاست میں ایس ڈی پی آئی کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے برانچ سطح سے لیکر ضلعی سطح کے لیڈران جمع رہے۔ مہمانان خصوصی کے طور پر ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید اور ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ شامل تھے، اپنی تقاریر میں انہوں نے ہر وارڈ اور گرام پنچایت بطور اپوزیشن فعال حصہ لینے کی اہمیت پر زور دیا اور لیڈران کوآئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ترغیب دی۔ رام نگرم ضلعی نائب صدر سید نثار نے حاضرین کا پرتباک استقبال کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر سید شبہاز علی نے افتتاحی تقریر کی، پروگرام کا اختتام ضلعی سکریٹری امجد شریف نے کیا۔ لیڈرس سمٹ نے نتیجہ خیز بات چیت اور منصوبہ بندی کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ جس سے خطے کے سیاسی منظرنامے پر مثبت اثر ڈالنے کیلئے ایس ڈی پی آئی کے عزم کی تصدیق ہوئی۔

Comments are closed.