مندر میں پوجا کرنے آئی دلت لڑکیوں کے ساتھ مارپیٹ
دیوبند،31؍ جولائی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
یوبند کوتوالی کی کھیڑہ مغل پولیس چوکی علاقے کے عبداللہ پور گاؤں میں شیو مندر میں پوجا کرنے گئی دو دلت لڑکیوں کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔عبداللہ پور گاؤں کی رہنے والے دلت سماج سے تعلق رکھنے والی ریتیکا،اس تاؤ کی بیٹی گوری کے ساتھ گاؤں میں واقع شیو مندر میں پوجا کرنے گئی تھی۔ ریتیکا کی ماں کویتا دیوی کا الزام ہے کہ اس دوران وہاں پہنچنے والے گوجر برادری کے ایک شخص نے ذات پات پر مبنی گالیاں دیتے ہوئے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ مخالفت کرنے پر انہیںتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ الزام ہے کہ جب وہ اس معاملہ کی شکایت لیکر ملزم کے گھر پہنچی توبھی ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.