بی جے پی حکومت میں خواتین کے ساتھ ہورہاہے غیرانسانی سلوک
سماج وادی خواتین سیل کی میٹنگ میں ضلع صدر مہہ جبیں خان کااظہار خیال،خواتین کو دی ذمہ داریاں
دیوبند،31؍ جولائی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سماج وادی پارٹی خواتین سیل کی ضلع صدر مہہ جبیں خان نے اسمبلی حلقہ کے صدر اور عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت میں خواتین کی بے عزتی ہورہی ہے اور غیرانسانی سلوک خواتین کے ساتھ برابر کیا جارہا ہے ۔ ایسی صورت حال میں بی جے پی کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے خواتین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ضلع صدر مہہ جبیں خان نے آج انبالہ روڈ پر واقع سماج وادی پارٹی کے ضلع دفتر پر سہارنپور دیہات اسمبلی حلقہ کے صدر کے اعلان کے ساتھ ساتھ عہدیداران کا بھی اعلان کیا۔ جس میں سہارن پور دیہات اسمبلی حلقہ کے لئے میلا دیوی کو صدر بنایا گیا ۔ اسی کے ساتھ ساتھ ضلع سکریٹری کے طو رپر ریکھا اور ضلع کمیٹی کے لئے اوشا اور ببیتا کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی طاقت پر ہی ہر کامیابی کو مضبوطی کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سبھی خواتین عہدیداران اور کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 2024کے ہونے والے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے خواتین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔سماج وادی پارٹی کے سابق سہارنپور شہر صدر فیصل سلمانی نے کہا کہ آج ملک سنگین صورت حال سے گزررہا ہے ، مودی حکومت جھوٹے اعلانات کے علاوہ کوئی بھی کام نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دورِ اقتدار میں جو ترقیاتی کام شروع کئے گئے تھے ان کاموں کو پورا کرکے اپنی طرف سے ترقیاتی اسکیم ہونے کا بی جے پی دعویٰ کررہی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر امریش چوٹالہ اور ضلع نائب صدر حسین قریشی نے کہا کہ آج ملک میں خواتین پر ظلم ، بدعنوانی عروج پر ہے، مہنگائی کے سبب عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہورہی ہے ۔ ایسی صورت حال میں موجودہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے 2024میں ہونے والے پارلیمانی انتخاب میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو انڈیا کے نام سے اتحاد قائم ہوا ہے وہ کامیابی حاصل کرے گا اور مرکز میں کسی اتحاد کی حکومت قائم ہوگی۔ اس موقع پر چودھری جملہ سنگھ، تنّو، ساجدہ، ونود، ویدپال، سندیپ والمیکی، امت والمیکی، کلدیپ وغیرہ موجود رہے۔
Comments are closed.