بھاجپا سرکار نے مذہب کے نام پر لوگوں کو ٹھگنے کا کام کیا :شیوپال یادو
جونپور(اشرف شیرازی)
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شوپال یادو ان دنوں جونپور کے دورے پر ہیں، اپنےدورےکے دوسرے دن وہ چوکیہ شیتلا دھام مندر گئے،اس موقع پر انہوں نے موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا سرکارنے مذہب کے نام پر لوگوں کو ٹھگنے کا کام کیا ہے، ان کا مذہب میں کوئی بھی بھروسہ نہیں ہے، وہ مذہب کے نام پر صرف اور صرف لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، سماج وادی پارٹی ہر مذہب کا احترام کرتی ہے، ہم لوگ مذہب کے نام پر سیاست کرکے فائدہ اٹھانے والے نہیں ہیں، اور بھاجپا اپنے ڈھونگ کو مذہب کا لبادہ ڈال کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے، بھاجپا والے کسی مذہبی جگہ پر اگر جاتے ہیں تو ایک ہفتہ پہلے ہی نیوز چینلوں کے ذریعہ اعلان کیا جاتا ہے کہ فلاں تاریخ کو وزیراعظم اور وزیر داخلہ اس مندر کا درشن کرنے جا رہے ہیں، عقیدت مند لوگ بغیر اطلاع کے عبادت کرنے جاتے ہیں، میں بھی کل سے جونپور آیا ہوں، ماں شیتلا کیلئے میرے من میں پیار تھا، بغیر کسی اشتہاربازی کے میں نے مندرکادورہ کیا اوربھگوان کی دعائیں لی، جن کو بھگوان پر ایمان ہوتا ہے وہ پرچار نہیں کرتے، اور جن کو بھگوان کے نام پر عام لوگوں کو گمراہ کرنا رہتا ہے وہ آنے سے قبل نیوز چینلوں کے ذریعہ اشتہار جاری کر دیتے ہیں، اور اس کام میں بھاجپا اول نمبر پر ہے، بھاجپا کے لوگوں نے بھگوان کو بھی ذات پات میں بانٹ ڈالا ہے، وہ لوگ اب صرف مذہب کی سیاست کرتے ہیں، ان کا وکاس پر، مہنگائی پر اورروزگار پر کوئی دھیان نہیں ہے، لوٹ، قتل اور ریپ بھاجپا سرکار میں سب سے زیادہ ہو رہا ہے، لوگوں کا اصولی باتوں سے دھیان بھٹکانے کیلیے بھاجپا سرکار اب مذہب کی گندی سیاست کررہی ہے، وہیں اس موقع پر ملہنی سے ودھایک لکی یادو، دھرمیندر کمار، لال بہادر یادو و دیگر لوگ موجود تھے۔
Comments are closed.