جے پور-ممبئی ٹرین سانحہ: شدت پسند آرپی ایف جوان کی فائرنگ سے پولس افسرسمیت ۳؍مسلم مسافرکی موت
ریلوے افسران کے مطابق گولی چلانے والے پولس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور وہ اس وقت ریلوے پولیس کی تحویل میں ہے
ممبئی(ایجنسی) ممبئی کے مضافاتی علاقے پال گھر کے قریب جے پور۔ ممبئی سینٹرل ٹرین میں ایک شدت پسند پولیس اہلکار کی فائرنگ سے چار افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں ایک آر پی ایف کا اے ایس آئی اور 3 مسافر شامل ہیں، یہ تینوں مسافرمسلمان ہیں۔ان کے نام بالترتیب عبدالقادر،محمد حسین اور اصغر حسین بتایا جارہا ہے،متوفی اصغرحسین کاتعلق مدھوبنی ضلع کے بسفی بلاک کے پربتاگاؤں سے ہے۔وائرل ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکارکی زبان سے مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض جملے سنے جا سکتے ہیں۔ملزم پولس اہلکارکی شناخت آر پی ایف کے کانسٹیبل چیتن کی حیثیت سے ہوئی ہےجس نےمجرمانہ فائرنگ کرکے ایک ساتھی پولس اہلکارسمیت تین دیگرمسافروں کو گولی مار دی ۔ فائرنگ کا یہ واقعہ بوریولی۔ میرا روڈ اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔
جی آر پی ممبئی کے جوانوں نے کانسٹیبل کو میرا روڈ بوریولی کے درمیان گرفتار کرلیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم کو بوری ولی پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔یہ واقعہ جے پور ایکسپریس (ٹرین نمبر 12956) کے کوچ نمبر B5 میں پیش آیا۔ یہ واقعہ آج صبح 5.23 بجے پیش آیا۔ آر پی ایف جوان اور اے ایس آئی دونوں ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔ اسی دوران کانسٹیبل چیتن نے اے ایس آئی پر اچانک گولی چلا دی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نیز یہ بھی کہا جاتا ہے کہ تین مسلم مسافروں سے کسی بات پر ملزم آفیسر کی بحث ہوگئی ، جس کے بعد ملزم نے بندوق تان کر یکے بعد دیگرے تینوں مسافروں کو شہید کردیا ۔ جب بیچ بچاؤ کے لیے اے ایس آئی آفیسر نے مداخلت کی، تو ملزم نے اے ایس آئی آفیسر پر بھی فائرنگ کردی ، جس میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ممبئی کے ڈی سی پی ویسٹرن ریلوے سندیپ وی نے آج تک چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ لیکن سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ اگر اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی تو پھر اسے ڈیوٹی پر کیوں تعینات کیا گیا؟پولیس کے بیان کے مطابق، ‘31.7.23 کو صبح 5.23 بجے ٹرین نمبر 12956 جے پور ایس میں اطلاع ملی کہ B5 میں گولی چلی ہے۔ معلوم ہوا کہ ایسکارٹ ڈیوٹی میں سی ٹی چیتن نے ایسکارٹ انچارج اے ایس آئی ٹکا رام پر گولی چلائی۔ ٹرین بوریولی ریلوے اسٹیشن (BVI) پہنچ گئی ہے اور پیشگی اطلاع کے مطابق ASI کے علاوہ 3 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سینئر DSC BCT سائٹ پر آ رہا ہے۔ مذکورہ سپاہی کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نارتھ جی آر پی کو اطلاع دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیتن سنگھ نے اپنی رائفل سے 12 راؤنڈ فائر کیے تھے اور جب وہ اپنی رائفل کے ساتھ پکڑا گیا تو 20 میں سے صرف 8 گولیاں ہی برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ سرکاری معلومات کے مطابق 57 سالہ مینا کی پستول سے بھی 10 راؤنڈ فائر کیے گئے۔اگرچہ فائرنگ کی وجہ کا ابھی تک سرکاری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے،پی سی سنہا، انسپکٹر جنرل کم پرنسپل چیف سیکورٹی کمشنر، ویسٹرن ریلوے نے صحافیوں کو بتایا کہ چیتن سنگھ دماغی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔
اس نے پہلے اپنے اعلیٰ افسر کو گولی مار دی اور پھر اپنے سامنے آنے والوں کو گولی مار دی۔ سنہا نے مزید کہاکہ وہ ابھی چھٹی سے واپس آیا تھا۔متوفی سینئر تکارام مینا کا تعلق راجستھان سے ہے اور وہ آر پی ایف میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ایک 80 سالہ والدہ ہیں۔مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ روپے کے معاوضے کے ساتھ 15 لاکھ روپے کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس اور آر پی ایف حکام اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.