تعزیہ کے جلوس میں پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے کا معاملہ، چالیس افراد کو حراست میں لیا گیا
جونپور(اشرف شیرازی)
میرگنج تھانہ حلقہ کے گودھنا بازار میں عاشورا کے دن نکالے گئے تعزیہ جلوس میں پاکستان زندہ باد جیسے ملک مخالف نعرہ لگانے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، دوشنبہ کی شب انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے سے پولیس حرکت میں آگئی اور اب تک 40 نامزد لوگوں کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے.
انتظامی افسر سمیت گاؤں میں کئی تھانوں کی پولیس موجود ہے جس سے گودھنا بازار سمیت پڑوس کے سبھی گاؤں پولیس چھاؤنی میں تبدیل نظر آرہا ہے ، ویڈیو میں شامل دیگر لوگوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے، گذشتہ شنبہ کو عاشورا کے دن جگہ جگہ سے تعزیہ کے ساتھ جلوس نکالا گیا، اسی دوران راستے میں شیو مندر کے پاس پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے کا معاملہ سامنے آیا ہے، وائرل ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ صاف سنا جا سکتا ہے، اسی وائرل ویڈیو میں ایک جوان کو عجیب و غریب نعرے بھی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.
معاملے کی چھان بین کر رہے افسران نے کہا کہ کچھ لوگوں کی ابھی تک گرفتاری ممکن ہو سکی ہے، بقیہ افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے وہ تحقیق کے بعد ہی سامنے آئے گا.
Comments are closed.