وی ایچ پی لیڈر پر حملہ کرنے کے الزام میں دوبھائی گرفتار

سلمان اورشاہ روز کو پولیس نے بھیجا جیل، پرانی رنجش کے سبب گولی چلانے کاالزام
دیوبند،12؍ اگست(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سہارنپور پولیس نے جمعہ کی دیر رات وشو ہندو پریشد کے معاون سکریٹری ابھیشیک پنڈت پرحملے کے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے نامزد تحریر کی بنیاد پر دو حقیقی بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ملزم حملہ آور دونوں ایک ہی کالونی کے رہائشی ہیں۔ حملے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ یہ معاملہ تھانہ گاگلہیڑی کے شتروگھن پوری کالونی کا ہے۔سہارنپور پولیس لائن میں ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک نے میڈیا کو بتایا کہ وی ایچ پی کے معاون سکریٹری ابھیشیک پنڈت اور سرفرازکاخاندان تھانہ گاگلہیڑی میں واقع کیلاش پور کی کالونی کے شتروگھن پوری میں رہتے ہیں، دونوں خاندانوں میں پرانی دشمنی چل رہی ہے۔ وی ایچ پی لیڈر ابھیشیک پنڈت جمعہ کی رات کالونی میں گھوم رہے تھے۔ اس کے بعد دو نوجوان آئے اور ان پر گولی چلا دی۔ ابھیشیک پنڈت کے دائیں ہاتھ پر گولی لگی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، وی ایچ پی لیڈر نے دونوں بھائیوں کے ساتھ سلمان، شاہ روز اور ان کی ماں شاہین کا نام لے کر رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر سلمان اور شاہ روز کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس معاملے کی جانچ کرنے کی بات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق ابھی تک کیس کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ تحریر کی بنیاد پر دو نامزد بھائیوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا ہے کہ 2021 میں ابھیشیک کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں طرف سے لڑائی ہوئی۔ ابھیشیک نے ہمارے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ تب سے دونوں خاندانوں میں دشمنی چلی آ رہی ہے۔ 11؍ اگست کو اسی معاملے میں عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔ اسی وجہ سے ابھیشیک سے جھگڑا ہوا۔ غصے میں آکر ابھیشیک کو پستول سے گولی مار دی۔

Comments are closed.