عصمت دری کے ملزم کو پولیس نے لیا حراست میں

جونپور(اشرف شیرازی)
سرپتہا تھانہ حلقہ کے چیترہا گاؤں میں ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کیاہے، متاثرہ کی تحریر ی شکایت پر انڈین پینل کوڈ کے دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر فوراً کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر و دیگر پولیس نے ملزم کو تھانہ حلقہ کے رام نگر تراہے کے پاس سے گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہوئے شخص کی شناخت تھانہ حلقہ کے چیترہا گاؤں کے رہنے والے پردیپ کمار کی شکل میں ہوئی ہے، متاثرہ نے بتایا کہ پردیپ نامی شخص اس کے ساتھ زور زبردستی کرنے کی کوشش کی، منع کرنے پر اس کو دھمکی بھی دی، ضروری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے چالان کر عدالت بھیج دیا ہے۔

Comments are closed.