مصر: نرس نے انتقال سے پہلے موت کی پیشگوئی کی اور وصیت بھی لکھی
بصیرت نیوزڈیسک
مصر میں ایک نرس مروہ علی نے انتقال سے پہلے فیس بک کے اپنے اکاونٹ پر وصیت نامہ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا ’ وہ مر جائے تو اسے معاف کردیا جائے اور لوگ اس کے لیے دعا کریں‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مروہ علی مصر کے مطروح جنرل ہسپتال میں انچارج تھی اور وہ چند دن پہلے البحیرہ کمشنری میں اپنے گھر والوں سے ملنے آئی تھی۔
مصری نرس نے گزشتہ بدھ کو پیٹ میں درد اٹھنے پر طبی معائنہ کرایا اور اپنی والدہ کے پاس البحیرہ کمشنری چلی گئی جہاں اس نے اپنی زندگی کی آخری سانںسیں لیں۔
مروہ علی نے گھر والوں سے کہا تھا کہ وہ کچھ دیر آرام کرنا چاہتی ہے تاہم دیر تک نہ کمرے سے باہر نہ آنے پر اس کی بہن اسے دیکھنے گئی وہ کمرے میں مردہ حالت میں ملی۔
مصری میڈیا کے مطابق مروہ علی نے رواں برس 14 اگست کو فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ پر موت کی پیشگوئی کی تھی اور ایک وصیت نامہ شیئر کیا تھا۔
مطروح جنرل ہسپتال کی ایک نرس یاسمین علی نے بتایا ’مروہ علی ہسپتال میں کورونا کے زمانے میں نرسوں کی انچارج اور ہردلعزیز تھی اور وہ کورونا میں مرنے والی خواتین کو رضاکارانہ طور پرغسل دیا کرتی تھی‘۔
Comments are closed.