Baseerat Online News Portal

الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض میں اسٹیم ایکسپو کا اہتمام

 

(رپورٹ:منصور قاسمی) طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے الیاسمین انٹرنیشل اسکول ریاض نے اسٹیم ایکسپو کا اہتمام کیا ،جس میں آرٹس ، سائنس ، کامرس، کمپیوٹر ، ریاضی اور دیگر زبانوں کے تعلقات سے ١٥٠ سے زائدطلبہ و طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ پروجکٹس کے ذریعے اپنے فن اور ہنر کا شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔ان پروجکٹس کے معائنہ کے لئے ڈاکٹر ابراہیم الفرحان سی ای او۔کنسلٹنٹ ،اسکول کے جنرل منیجر یحیٰ التوہری ،ڈپٹی منیجر سلطان التوہری ، پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز ،ہیڈ ماسٹر بوائز سیکشن تنویر صدیقی ، ہیڈ مسٹریس گرلس سیکشن سنگیتا انوپ ، ایڈمن منیجر شنوج عبداللہ کے علاوہ بچوںکے والدین اورخویش و اقارب تشریف لائے ۔طلبہ و طالبات کے ڈیزائن کردہ نمائشی کاموں اور ان کی طرف سے دی گئی تفصیلات پر توجہ سے دیکھنے اور سننے کے بعد سبھی ناظرین نے خوب سراہا اور مباکبادی پیش کی ۔

سائنس میں راکٹ ، سیٹلائٹ اور روبوٹس کے اسرو ماڈلس تھے تاہم چندریان ۔٣ توجہ کا مرکز رہا ۔ ایکسپو میں اس نے رنگ بھر دیا۔کمپیوٹر ، کامرس اور آرٹس کے پروجکٹس بھی لائق دیدتھے ۔ لینگویج ایکسپو میں اردو ، انگریزی ، ہندی ، عربی ، ملیالم سمیت کئی زبانیں شامل تھیں جن میں ان زبانوں کی معروف شخصیات پر سوانح حیات اور کار نمایاں لکھے گئے تھے ۔ اردو کے بچوں نے مشہور شعراء و ادباء کی خدمات مع تصاویر ، غزلیں اور نظمیں پیش کر کے خوب داد وصول کی ۔

ہر زمرے سے تین تین فاتحین کا انتخاب کیا گیا ہے جن کو عنقریب اسکول تشجیعی انعامات اور سند سے نوازے گا ۔اس ایکسپو کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ ء کرام کا اسکول کے ذمہ داران نے شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.