Baseerat Online News Portal

مرکزی سیرت کمیٹی نے ایس پی کو سونپا میمورنڈم

 

جونپور (اشرف شیرازی)

مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر شوکت علی رضا کی صدارت اور سابق صدر ارشد قریشی کی سرپرستی میں کمیٹی کے ایک گروپ نے ایس پی کو میمورنڈم سونپا، اس موقع پر کمیٹی کے صدر منا رضا نے بتایا کہ ماہ ربیع الاول کے پروگرام کو امن و شانتی کے ساتھ منعقد کیا جائے،اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پولس مستعد رہے، انہی مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم ایس پی کو سونپا گیا ہے. تاکہ پروگرام اور جلسے جلوس میں کسی بھی قسم کی بدنظمی نہ ہو اور عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ ہر سال جونپور پولیس ماہ ربیع الاول میں جلسے جلوس کے موقع پر پوری طرح مستعد رہتی ہے ، کسی قسم کی بد نظمی نہیں ہونے دیتی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ اس سال بھی پولیس مستعد رہے تاکہ کمیٹی اور عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیفوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس موقع پر شاہد منصوری، اکرام سوداگر، پپو، سرتاج احمد صدیقی و کمیٹی کے دیگر متحرک و فعال کارکنان موجود رہے۔

Comments are closed.