جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ معلوماتی ومسابقتی امتحان

کریم نگر /پریس ریلیز

مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء کریم نگر کا مشاورتی اجلاس مدرسہ اصلاح البنات ( شاخ مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم نگر) حسینی پورہ میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہوا۔جس میں سیرت النبی ﷺ معلوماتی ومسابقتی امتحان کے انعقاد پر مشاورت ہوئی۔گذشتہ ۱۴ سالوں سے الحمدللہ جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے عصر ی اسکولس میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کے درمیان اردو،انگلش اور تلگو زبانوں میں منعقد ہوتے ہیں ،اور بڑی تعداد میں طلباء شرکت کرتے ہیں۔نبی کریمﷺ کی سیرت پاک ﷺ کوعام کرنے کی غرض اور اسکولی طلباء کو سیرت ِ رسول ﷺ سے واقف کرنے کے لئے اس مسابقتی امتحان کا آغاز کیاگیاجو الحمدللہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔اس سال ان شاء اللہ ۳۱ اکتوبر بروز منگل سیرت النبیﷺ امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جس میں چہارم سے لے کر انٹر،ڈگری کے طلباء وطالبات شریک ہوسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے 9346355306,9885493702پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔اس موقع پر مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر،مفتی محمد غیاث الدین نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر،مفتی محمد عبدالحمید قاسمی ،صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر،مفتی محمد نوید سیف حسامی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،حافظ سید رضوان خازن جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر،حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی ،دینی تعلیمی بورڈ،حافظ ذیشان موجود تھے۔

Comments are closed.