Baseerat Online News Portal

کنیڈا۔انڈیاتناؤ:ویزاسروس معطل کرنے سےکینیڈاکینیڈاکی تجارت اورمعیشت متاثرہوگی

بصیرت نیوزسروس
انڈیا کی جانب سے کینیڈا میں ویزا سروسز معطل کرنے کے بعد کینیڈین سیاحوں اور کاروباری شخصیات میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مسافروں کی بڑی تعداد ٹریول ایجنٹس کو فون کالیں کرکے اپنے ٹکٹس اور سفر کے لیے جمع کروائی گئی رقم کے بارے میں پوچھ رہی ہے۔
’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق کینیڈا میں واقع ٹریول ایجنسی ’بی ایل ایس انٹرنیشنل‘ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ کر لگا دیا ہے کہ ویزا سروسز ’تاحکمِ ثانی معطل‘ ہیں۔
کمپنی کے باہر قطار میں کھڑی خاتون جوتھی اِلانگون کا کہنا تھا کہ ’ایسا معصوم لوگوں کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ ہم مندر جانا چاہتے ہیں اور عبادت کرنا چاہتے ہیں۔‘
ان کے بھائی کی عمر 33 برس ہے اور وہ انڈیا میں ہندوؤں کی عبادت گاہوں پر جانا چاہتے ہیں۔
انڈیا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدگی کا شکار ہیں جس کی وجہ کینیڈا میں سِکھ رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل ہے۔
جون میں برٹش کولمبیا میں ہونے والے قتل کا الزام کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ’انڈین حکومت کے ایجنٹس‘ پر عائد کیا ہے اور ان الزامات پر ان کی حکومت نے ایک انڈین سفارت کار کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔
کینیڈا کی جانب سے لیے گئے اقدامات کے جواب میں انڈیا نے بھی کینیڈا کے ایک سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی فضا نے انڈیا میں کاروبار کرنے والی کینیڈین کمپنیوں کے کام کو بھی متاثر کیا ہے۔
مونٹریال میں قائم انجینیئرنگ کمپنی ’ایس این سی لیوالن گروپ‘ نے اپنے ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ صرف ’ضروری وجوہات‘ کی بنیاد پر ہی انڈیا کا دورہ کریں۔
انڈیا کی جانب سے ویزا سروسز معطل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کنیڈین شہری جن کے پاس پہلے سے انڈیا کا ویزا موجود نہیں وہ انڈیا نہیں جا سکیں گے۔
ٹورنٹو میں مقیم ٹریول ایجنٹ اناٹی اوزا نے ویزا بندش پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے کینیڈا، اس کی تجارت اور معیشت متاثر ہوگی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ایک کلائنٹ کے ساتھ کام کرتا تھا جو سال میں دو مرتبہ دہلی، بنگلور اور چنئی جایا کرتے تھے۔ اب اس کے بعد کینیڈین شہری کہاں جائیں گے؟‘
’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق گذشتہ سال کینیڈا سے دو لاکھ 80 ہزار سیاح انڈیا آئے تھے۔

Comments are closed.