Baseerat Online News Portal

جمعیۃ علماء ضلع پونے کی جانب سے عظیم الشان جلسۂ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کاانعقاد

پونے(پریس ریلیز)بروز اتوار 24 ستمبر صبح 11 بجے جمعیۃ علماء ضلع پونے کے زیر انتظام آئینہ مسجد نانا پیٹھ پونے اور بعد نماز مغرب مدینہ مسجد آکورڈی میں عظیم الشان جلسۂ سیرت النبی ﷺ منعقد کیا گیا، جلسہ کا آغاز مولانا قاری اشرف خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و مقرر خصوصی جگر گوشۂ شیخ الاسلام مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے صاحبزادے مولانا سید حسن اسجد مدنی نے کہا کہ آج مسلمان اپنے نبی کی جو سنت ہے اس سے دور ہوتا جارہا ہے، خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کی عظمت لوگوں کے دلوں سے نکل چکی ہے بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے آج لوگ وہاں جاکر عبادت کی بجائے تصویریں اور وڈیوز بناتے ہیں، ماں باپ کا جو حق نبی کریم ﷺ نے بتایا تھا آج امت اس حق کو ادا کرنے میں کوتاہی کر رہی ہے، آج نوجوان نسل نشہ کی لت میں مبتلا ہو چکی ہے، جب ان تمام برائیوں سے بچا جائے گا تب جاکر حضور ﷺ کی سیرت پر چلنا آسان ہوگا ان خیالات کا اظہار موصوف نے کیا، جلسہ کی صدارت حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے نے کی اور سرپرستی قاری محمد یونس چودھری صدر جمعیۃ علماء ملاڈ مالونی ممبئی نے کی، جلسہ میں عبدالخالق ‌میمن متولی آئینہ مسجد، مولانا نظام الدین فخرالدین رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا موسیٰ مفتاحی، حافظ عبدالرحیم امام و خطیب آئینہ مسجد، کے علاوہ معزز حضرات نے شرکت کی، جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری، ایڈوکیٹ سمیر شیخ نائب صدر،شبیر مجاہد، انیس احمد منیار، محمد کوثر شیخ، مولانا تنویر احمد قاسمی سکریٹری، مولانا ظفر قاسمی، مولانا مجاہد بیتی، مولانا جاوید ندوی، مفتی اسعد اللہ اشرفی، مولانا آصف پٹیل، مفتی عابد قاسمی، مفتی ابوذر قاسمی، مفتی عبدالاحد قاسمی، مولانا جہانگیر قاسمی، حافظ عبدالقادر، محمد سراج انصاری، محمد اذیف شیخ، صادق پہلوان، سمیر عرب، کے علاوہ تمام عہدیداران و اراکین جمعیۃ علماء ضلع پونے نے اہم کردار ادا کیا۔

 

Comments are closed.