پورنیہ کے سمدیپ کو ملا مسٹر شمالی بہار کا خطاب ،شارق الزماں مسٹر دربھنگہ بنے

باڈی بلڈنگ کے شعبے میں روزگار کے بہتر مواقع: محمد سیف الدین
جالے( محمد رفیع ساگر /بی این ایس)نارتھ بہار باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہر کے لال باغ میں ہوٹل مائنا اینڈ بینکٹ میں منعقدہ مسٹر نارتھ بہار باڈی بلڈنگ فزیک اینڈ مسٹر دربھنگہ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں شارق الزمان کو مسٹر دربھنگہ کا خطاب ملا جبکہ سارن کے نیلیش سنگھ کو مینس فیزک شمالی بہار کا اور پورنیہ کے سمدیپ کمار کو مسٹر نارتھ بہار کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس پروگرام میں شہر کے ایم ایل اے سنجے سراوگی اور صدر ایس ڈی پی او امیت کمار مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام میں مسٹر ورلڈ راجو خان ​​توجہ کا مرکز رہے۔ جیوری کے کردار میں وجئے کمار، ابھئے سندر، اشوک گوسوامی، اجئے کمار، اپندر کمار سوج بھانو گپتا، مکل کمار چودھری اور منوج کمار تھے۔اس موقع پر صدر نارتھ بہار محمد سیف الدین اور سکریٹری نارتھ بہار گنجیش کمار جھا، دربھنگہ باڈی بلڈنگ کے صدر سدھیر اچاریہ، موہن لال کیوٹ وغیرہ موجود تھے۔اس اہم مقابلے میں جالے ہیلتھ اینڈ فیٹنیس ایرا کے کئی باڈی بلڈروں نے حصہ لیا اور میڈل جیتے۔صدر نارتھ بہار محمد سیف الدین نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد شہر اور گاوں کے نوجوان نسل کو باڈی فیٹنیس کے تئیں بیدار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبے میں بھی روزگار کے مواقع ہیں۔

Comments are closed.