جمعیت علماء کاماریڈی کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین ، برادران وطن تک حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیام رحمت کو پہنچائیں

حیدرآباد(پریس ریلیز)محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری جمعیۃ علماءکاماریڈی کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے اراکین و ذمہ داران و مدعوئین خصوصی کا مشاورتی اجلاس زیرصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی بعنوان پیام سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم عامتہ الناس کے مختلف طبقوں تک پہنچانے کی غرض سے منعقدہ اجلاس میں پیارےآقا صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت کے پیام کو عام کرنے کی غرض سے عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول تا 21 ربیع الاول مختلف مقامات میں دینی دعوتی و خدمت خلق پر مبنی پروگرامس منعقد کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔جس میں یہ بات طے پائی کہ اس مہم کے تحت مندرجہ ذیل پروگراموں کاانعقادکیاجائے۔
۱۔اسکول وکالج مکتب مدرسہ کے طلباء میں عشق نبیﷺ کو پروان چڑھانے کیلئے سیرت طیبہ نعتیہ مشاعرہ و سیرت کوئز پروگرام منعقد کئے جائیں۔
۲۔عام مسلمانوں میں سیرت مبارکہ سے روشناس کرانے کے لئے جمعہ کے موقع پر رحمت دو عالمﷺ کے پاکیزہ و نورانی اخلاق بیان کئے جائیں۔
۳۔ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے برادران وطن سے خیر سگالی ملاقات۔
۴۔ بیواؤں یتیموں ناداروں مریضوں اور مفلوک الحال لوگوں کی مزاج پرسی وداد رسی۔
۵۔سنتوں کا مذاکرہ درود پاک کی کثرت۔
۶۔خواتین کے مختلف دینی اجتماعات
ان پروگراموں کے علاوہ مرکزی پروگرام جلسہ پیام سیرت مصطفٰےﷺ ونعتیہ مشاعرہ ان شاء اللہ مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا بتاریخ 22/ربیع الاول 1445ھ م 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار بعد نماز عشاء لمرا گارڈن فنکشن ہال مسجد محمود اشرف کاماریڈی منعقد ہوگا۔
مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ مداح رسولﷺ ممولانا مفتی طارق جمیل قاسمی (قنوج )کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست کے ممتاز شعراء کرام اپنی مسحور کن آواز میں حمد نعت ومنقبت صحابہؓ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، جبکہ علماء کرام کے دلنشین بصیرت افروز خطابات بھی ہوں گے۔عاشقان رسول اکرمﷺ سے کثیر تعداد میں استفادہ کروانے تمام منڈلوں اور محلوں کے ذمہ داران وکارکنان سے خواہش کی گئی ہے۔
اجلاس کا اغازحافظ محمد عدنان ذاکر حسینی کی قرات کلام پاک سے ہواجبکہ حافظ محمد طاہر حسین معلم مکتب نے ھدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی مولانا نظرالحق قاسمی صدر منڈل جمعیت مولانا منظور مظاہری جنرل سکریٹری جمعیت منڈل کاماریڈی حافظ محمد یوسف حلیمی انور حافظ محمد امتیاز احمد کاشفی حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی حافظ محمد تقی الدین منیری حافظ علیم الدین مولانااحمد اللہ صاحب الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی الحاج محمد عبدالواجد علی الحاج سید ذاکر حسین الحاج محمد ذاکرحسین مجلس اتحاد المسلمین کاماریڈی محمد عبدالقیوم صدرحلقہ مدینہ شیخ اسماعیل صدر جمعیۃ علماء حلقہ بلال کے علاؤہ ذمہ داران وکارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محمد واجد علی محمد حنیف محمد منظور محمد مدثر علی ریحان و حافظ سراج و حافظ ھاشمی وحافظ خالد وحافظ ارشد نے مہمانوں کا استقبال کیا محمد جاوید علی متولی مسجد محمود اشرف کاماریڈی نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.