انسانیت کی خدمت ہی تمام مذاہب کا بنیادی مقصد ہے: مہنت لکشمیندر داس سارے انسان ایک ماں باپ کی اولاد اور خون شریک بھائی ہیں : مولانا معراج احمد قمر
ملکوں کی بربادی اور تباہی کی وجہ مذہبی نفرت اور علاقائی عصبیت ہے: محمد خلیق

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) ہر ہندوستانی کے لئے مہاتماگاندھی کے اصولوں کی سیاست سے استفادہ کرنا چاہئے ستیہ اہنسا اور بلیدان یہ وہ راستہ ہے جس پر چل کر دنیا کو اپنا بنایا جاسکتا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار آج گنگولہ کے سدگروآشرم پر سمپوزیم بعنوان “ مہاتما گاندھی اور مذہبی خیرسگالی“ کوخطاب کرتے ہوۓ قمرفاٶنڈیشن کے بانی مولانا معراج احمدقمر نے کیا انہوں نے مذاہب رائجہ کے تاریخی حوالوں کی روشنی دنیا بھر کے انسانوں کو خون شریک بھائی قرار دیتے ہوۓ کہا کہ مذاہب نے انسانیت کی فلاح و بہبود کی تعلیم دی ہے فتنہ پردازی اور انتہاپسندی ملک و ملت کے لئے تباہ کن ہے اس سے ہرکسی ہو پرہیز کرنا چاہئے اگر دنیا میں رائج مذاہب کی تعلیمات پر غور کیا جاۓ تو بہت سی باتیں مشترک ہیں ہر مذہب میں ناحق قتل و غارتگری کشت و خون بے ایمانی چوری ناانصافی کی ممانعت کی گئی ہے
بزرگ خطیب رکن جماعت اسلامی ہند حافظ عبدالحئ نے سیرت رسولؐ سے درس حاصل کر محبت کے پیغام کوعام کرنے پر زور دیا مہمان خصوصی ارشاد احمد قمر چیئرمین نگرپنچایت فتحپور کی نمائندگی کرتے ہوۓ محمد خلیق نے کہاکہ اتحاد سے قوموں کامستقبل تابناک اور رخشندہ ہوتا ہے جبکہ تفریق و منافرت باعث تباہی ہے انہوں نے پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان سمیت شام، فلسطین، لبنان کی مثال پیش کرتے ہوۓ کہاکہ ان سبھی ملکوں کی بربادی کی وجہ مذہبی نفرت اور علاقائی عصبیت ہی ہے انہوں نے تمام ہندوستانیوں سے پر درد اپیل کی کہر ملک بڑےنازک دور سے گذر رہا ہے نفرت کا بازار گرم ہے انتخابات قریب ہیں ایسے میں انتہاپسند سیاستدان کچھ بھی کروا سکتے ہیں اس لئے ہر ہندوستانی کا فرض ہےکہ وہ حالات پرنظر رکھے نفرت کاجواب محبت سے دیکر کسی بھی سازش کو ناکام بناۓ
سدگرو آشرم کے مہنت لکشمیندر داس نے کہا کہاکہ انسانیت دنیا کے تمام مذاہب کا بنیادی نکتہ ہے دین دھرم پنتھ سبھی کامقصد انسانوں کی بھلائی ہی ہے ورنہ انکی اس زمین پر کوئی ضرورت نہ تھی ایشور اللہ گاڈ وہی ایک ذات ہے جس کی منشا اور مرضی کے بغیر اگر انسان چلتا ہے تو وہ ہمیشہ گھاٹے میں رہتا ہے اس پالن ہار نے اس دھرتی پر انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیا ہےکہ وہ اس کی پوجا ارچنا اور عبادت کریں اس لئے آج ہم سب اس منچ سے دیئے جانے والے انسانیت کے پیغام کو اپنے ذہن و دل میں بسالیں کہ ہم مانوتا کو اپنے کردار سے جدا نہ ہونے دیں گے بلا مذہبی بھیدبھاٶ ایک دوسرے کی خدمت کریں گے قمرفاٶنڈیشن کےزیراہتمام منعقدہ اس پروگرام میں نٸی نسل کے نماٸندہ شاعراور سماجی کارکن بزم تحفظ اردو کے صدر احمدسعیدحرف نے شہیدان وطن اور مجاہدین آزادی کو منظوم خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی پروگرام کی خوبصورت نظامت کی اس موقع پر باشندگان گنگولہ کے علاوہ آس پاس کے لوگوں نے خاصی تعداد میں شرکت کی خصوصا دنیش راوت پردھان، کملیش چندر ورما، رام چندر ورما، مبارک علی، ہری پرساد، محمد رفیق، دیوی شرن، نصراللہ، جگت رام کوٹیدار، راشدعلی، ہنسراج، محمداسلم خان، اظہاراحمد، ریحان راعینی، محمدعارف کےاسماء قابل ذکرہیں ۔
Comments are closed.