Baseerat Online News Portal

اقصٰی کے پاسبان و نگہباں ہیں سر بکف

حیدر میواتی ندوی

اب دشمنوں سے برسر پیکار ہے حماس
جاں باز و سر بلند ہے خوددار ہے حماس

اقصٰی کے پاسبان و نگہباں ہیں سر بکف
نادار و بے نواؤں کی گفتار ہے حماس

شوق جہاد دل میں بسائے ہوئے ہے وہ
ایمانی جوش و جذبہ سے سرشار ہے حماس

ٹھوکر میں جن کے تاج سکندر پڑا ہوا
عالی ہمم ہے صاحب اسرار ہے حماس

رنگ لائے گا لہو یہ شہیدوں کا ایک دن
مقبول رب کے یاں ترا ایثار ہے حماس

عیش و طرب کی گود میں سوتے ہیں جو عرب
الزام دے رہے ہیں کہ غدار ہے حماس

دینی مجاہدوں کو نہتا نہ جانئیے
راہ ہدی میں دیدۂ خوں بار ہے حماس

مقتل بنی ہوئی ہے فلسطیں کی سرزمیں
عزم جواں اور آہنی دیوار ہے حماس

حیدر یہودیوں کی غلامی نہ کر قبول
غفلت سے اٹھ کے دیکھ لے بیدار ہے حماس

Comments are closed.