بریکنگ نیوز _ بہار میں ایکسپریس ٹرین پٹری سے اترگئی ؛ اب تک 4 مسافروں کی نعش برآمد؛ ویڈیو دیکھیں

پٹنہ _ ( ذرائع ) بہار میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ آنند وہار ٹرمینل سے کامکھیا جانے والی ٹرین نمبر 12506 نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے کچھ بوگیاں چہارشنبہ کی رات تقریباً 9.35 بجے دانا پور ڈویژن کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے،راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگے ڈومراؤں کے ایس ڈی ایم کمار پنکج نے بتایا کہ اب تک چار مسافروں کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ سی پی آر او وریندر کمار نے بتایا کہ حادثے کی امدادی گاڑی طبی ٹیم اور اہلکاروں کے ساتھ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔ اس دوران اسٹیشن پر افراتفری کی صورتحال ہے۔ گاؤں والے بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ اب تک موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاؤن نارتھ ایسٹ ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثہ -پٹنہ ریلوے سیکشن کے رگھوناتھ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Just came to know about Railway accident in Bihar's Buxar.
North East Express train en route from Delhi to Guwahati, have derailed. Hundreds are wounded & rescue operations are underway.
Hope everyone is safe??#TrainAccident #NorthEastExpress— Syed Irfan Ahmad (@Iam_SyedIrfan) October 11, 2023
Comments are closed.