اسرائیل ظالم وغاصب ہے اور اسکی مدد کرنے والے اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں: جمیعۃ علماء ہند

نئی دہلی پریس ریلیز جمعیۃ علماء ہند صوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری چاندنی چوک میں مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی صدارت میں منعقد ہوئی، اجلاس کاآغاز قاری محمد ساجد فیضی ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی تلاوت قرآن مجید اورمولانامحمدفرقان قاسمی کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ میٹنگ کے اغراض و مقاصد پر مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ شرکاارکان عاملہ نے اتفاقِ رائے سے عالمی سربراہان بطور خاص ہندوستانی حکمراں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی بطور خاص غزہ کے مظلوموں پر ہونے والے ظلم وتشدد کو فورا بند کرایا جائے اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کر تے ہوئے فلسطینیوں کو انکا حق دلایا جائے اور آزاد کیا جائے، ظالم اسرائیل نے تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں اور عالمی سربراہان یا تو زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں یا پھر ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں جو سربراہان اس ظلم وتشدد اور قوانین شکنی میں آنکھیں بند کرکے صرف تعصب کی بنیاد پر اسرائیل کی مدد کررہے ہیں وہ اس گھناؤنے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ کارکنان کو مزید فعّال بنانے اور جمعیۃ علماء ہندکی تعمیری پروگرام کو مضبوط کرنے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں چنانچہ اس سلسلے میں 30/نومبر 2023 بروز جمعرات صبح 9/بجے مسجد جھیل پیاؤآئی ٹی او میں ایک اہم تربیتی پروگرام ہونا طے پایا ہے جسمیں جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کے علاوہ جمعیۃعلماء ہریانہ کی تمام یونٹوں کے عہدیداران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،اس پروگرام میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کاخصوصی خطاب ہوگاان کے علاوہ حضرت مولانا مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند۔حضرت مولانا سید ازہر مدنی ناظم اصلاح معاشرہ ودفتر جمعیۃ علماء ہند بھی شرکت فرمائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ دہلی کے تمام اضلاع میں اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں۔مولانا عبداللہ قاسمی ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی اور ایصال ثواب کیا گیا نیز مفتی اسرارالحق مظاہری ناظم جمعیۃ علماء دہلی کی علیل والدہ کے لئے دعاء صحت کی گئی اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء دہلی۔مولانا محمد عمر قاسمی نائب۔قاری دلشاد احمد قمر مظاہری نائب صدر۔مفتی اسرار الحق مظاہری ناظم جمعیۃ علماء دہلی۔مولانامحمد عرفان قاسمی ناظم مولانا عبداللہ قاسمی ناظم۔قاری اسرارالحق قاسمی رکن عاملہ۔مولانا انتظار حسین مظاہری قصاب پورہ۔الحاج سلیم رحمانی ویلکم۔مولانا محمد ممتاز قاسمی مادی پور۔مفتی محمد مستقیم بٹلہ ہاؤس۔مولانا عبدالرزاق خانپور۔مولانا عبدالرشید آرکے پورم۔حافظ محمد یاسین نریلہ۔مفتی محمد شمیم قاسمی قصاب پورہ مفتی کفیل الرحمن جھارکھنڈی بہاری کالونی۔ڈاکٹر رضاؤالدین شمس کبیرنگر۔حافظ رئیس احمد اتم نگر۔مولانا شوکت مظاہری ابوالفضل۔مولانا محمد راشد حوض رانی۔وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

(مفتی)عبدالرازق مظاہری
ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء صوبہ دہلی

Comments are closed.