کسانوں نے دیا شوگر مل کے سینٹروں کو بندکرایا

گزشتہ سال کے بقایہ کو لیکر کسان، ادائیگی نہ ہونے تک نہیں چلنے دیئے جائینگے سینٹر
دیوبند،15؍ نومبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
چھٹمل پور علاقہ میں گنیّ کے بقایہ کی عدم ادائیگی سے پریشان کسانوں نے دیا شوگر مل کے نصف درجن سے زیادہ گناّ خرید سینٹروں پر تول بند کرادیا اور جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی کامطالبہ کیا۔سہارنپور ضلع کے چھٹمل پور میں گزشتہ سال کے گنے ّکے واجبات کی عدم ادائیگی سے پریشان علاقے کے کسانوں نے دیا شوگر مل گاگلہیڑی کے نصف درجن سے زیادہ گناّ خریدار سینٹروں کو بند کرایا اور جم کر نعرے بازی کی۔ کسانوں نے واضح طور پر انتباہ دیا کہ جب تک ان کی ادائیگی نہیں ہو جاتی وہ مل کے سینٹروں کو کام نہیں کرنے دیں گے۔آج گناّ سمیتی بہٹ کے نائب چیئرمین امردیپ رانا، چودھری بھگت سنگھ، راجکمار رانا، کپل چودھری، چودھری پروین کمار، رام کمار تیاگی، سیارام شرما، اومپال سنگھ، رنویر سنگھ وغیرہ کسان جمع ہوکر بہڑہ کلاں، لکھنوتی، پنوارکا، آسنوالی، ، چندرولی، سنبھل ہیڑی،بڑیڑی وغیرہ میی واقع دیا شوگر مل کے سینٹرو پر پہنچے۔ جہاں گاؤں کے لوگوں کی مدد سے گناّ تول بند کرایا۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ جب تک مل ان کے پرانے واجبات ادا نہیں کرتی وہ اپنا گنا مل کو نہیں دیں گے۔اس سلسلہ میں وکاس پنڈیر، چودھری دیوپال سنگھ، مشہود احمد، دھرمیندر رانا، آزاد رانا، ستیش رانا، رویندر اور انوپ پردھان نے کہا کہ وہ جمعرات کو سہارنپور میں ضلع شوگر افسر سے ملاقات کریں گے۔اور مطالبہ کرینگے کہ ان کے گاؤں میں دوسرے کسی مل کا سینٹر قائم کیاجائے۔دوسری طرف دیا شوگر مل گاگلہیڑی کے جنرل منیجر دھن راج سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے واجبات جلد ادا کر دیے جائیں گے۔ کسانوں سے بات کرکے تعطل کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments are closed.