تسمیہ اسکول میں جوش و خروش سے منایاگیا یوم اطفال

بچوں کو بہترین شہری بننے کے لئے تیار کریں: ڈاکٹر آبھا آترے
دیوبند،15؍ نومبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
عصری تعلیمی ادارہ تسمیہ جونیئر ہائی اسکول مظفرنگر میں چلڈرن ڈے (یوم اطفال) کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیف میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ آف ہیلتھ ڈاکٹر آبھا آترے نے شرکت کی، جبکہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے خواتین ہیلتھ ڈیسک کی انچارج صبا رانی موجود رہیں۔ پروگرام کا آغاز ادارہ کے طالب علم محمد ایان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کا انگلش ترجمہ دو طالبات اقرا اور عافیہ نے پیش کیا، بعد ازاں زویا اور سارہ نے اپنی خوبصورت آوازوں میں نعت پاک پیش کی۔ اس موقع پر مہمانان کرام کا پھولوں کے گلدستے اور یادگاری نشان دیکر استقبال کیا گیا۔ ادارہ کے طلبہ و طالبات نے بہترین ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کی مہمان خصوصی اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ آف ہیلتھ آبھا آترے نے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14نومبر ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لعل نہرو کا یوم پیدائش ہے۔ انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی، اسلئے ان کے یوم پیدائش کو بچوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بچے بھی انہیں چاچا نہرو کے نام سے یاد رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر آبھا آترے نے کہا کہ یوم اطفال منانے کا مقصد بچو ں میں تعلیم، صحت اور ذہنی تربیت کے حوالہ سے شعور و آگہی کو اجاگر کرنا ہے تاکہ بچے مستقبل میں اپنے معاشرہ کے بہترین شہری بن سکیں۔ مہمان ذی وقار صبا رانی نے بھی طلبہ و طالبات کو بچوں کے حقوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبو د کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ادارہ کے منیجر سید اعجاز احمد اور پرنسپل جاوید مظہر نے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے بچوں کی تعلیم اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے بڑی اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کے لئے انڈین نسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمینٹ اور دیگر کئی اہم اداروں کی بنیاد ڈالی۔ انہوں نے پنچ سالہ منصوبہ کے تحت مفت پرائمری تعلیم کو شامل کیا۔ پروگرام کے آخر میں طلبہ و طالبات شایان، ابوذر، عالیہ، حریہ، ابوبکر، التمش، اصفیہ، ریحان، حمیرہ، مصباح، زویا، ایشان، عظیم، شازیب، شعیب، جنید، روشن، فائزہ، عمار، اسعد اللہ، وارث، بلال، سیفی اور امیر اعظم کو انعامات سے نوازا گیا۔
Comments are closed.