قاری احمد اللہ عرفانی کو عالمی سیمینار میں ایوارڈ لائق تحسین : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)مرکزی تعلیمی ادارہ مدرسہ تجوید القرآن، خیروا، مشرقی چمپارن کے استاذ الاساتذہ حضرت قاری احمد اللہ عرفانی کو مدرسہ عالیہ عرفانیہ لکھنؤ کے زیر اہتمام عالمی سمینار میں بے لوث قرآنی خدمات کے اعتراف میں ‘قاری مشتاق احمد خادم القران ایوارڈ’ کا دیا جانا لائق تحسین ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے اپنے بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ قاری احمد اللہ صاحب نے کثیر تعداد میں حفاظ کی تعلیم و تربیت کی ہے، ان کا درس شروع سے بے حد مقبول اور بافیض رہا ہے، ان کے شاگردان ملک و بیرون ملک قرآن کریم کے پیغامات کی فیض رسانی میں مصروف ہیں۔ میں ذاتی طور پر ان کا احسان مند ہوں کہ میرے تینوں بیٹوں نے تجوید القران، خیروا، جمپارن میں ان ہی کے درس سے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی ہے۔ اللہ تعالی قاری صاحب کو صحت و سلامتی کے ساتھ قائم رکھے تاکہ وہ خدمت قرآن میں مصروف رہ سکیں۔
مولاناقاسمی نے اس موقع پر حضرت قاری صاحب اور تجوید القرآن خیروا چمپارن کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے قاری امتیاز صاحب، مہتمم مدرسہ عالیہ عرفانیہ لکھنؤ کے حسن انتخاب کی تحسین کی۔

Comments are closed.