وقف املاک پر مسلم گرلس ہاسٹل کی تعمیر کے لیے وقف بورڈ سے مانگ کریگا ایم وائے ایف کا وفد

مسلم یوتھ فورم کا یک روزہ مشاورتی کونسل کامیاب اجلاس
اورنگ آباد(پریس ریلیز)طلبہ و نوجوانوں کی معروف تنظیم مسلم یوتھ فورم کی ریاستی مشاورتی کونسل کا اجلاس مرکزی صدر مرزا داؤد آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا ۔ اجلاس میں مرکزی تنظیمی سیکریٹری شعب شاہ ، ریاستی صدر محمد مفسرالدین دانش، جنرل سیکریٹری معیز احمد کے علاوہ مختلیف شہروں سے اراکین شوریٰ نے شرکت کی ۔ تنظیم کاموں کا جائزہ اور آنے والے وقت میں کاموں کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ مشاورتی اجلاس میں مسلم گرلز ہاسٹل ، اردو گھر، اسلاف کی تاریخ ، موجودہ حالات میں جدید علوم کی بیداری ، تعلیمی اداروں میں ایم وائے کے یونٹس جیسے اہم موضواعات پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں شیخ ائفاض اکولہ ، عاصم انصاری جالنہ ، ایڈوکیٹ عاصم پرتور ، سید انس اورنگ آباد ، ظفیر السلام بیڑ، محمد سلطان فاتح پونہ ، عبدالمطلب ممبئ ، سفیان خان جالنہ ، فیضا فاروقی پرتور ، شیخ عمیر ناندیڑ ، عادل چاند ناندیڑ، مرزا فیصل بیگ اورنگ آباد ، ڈاکٹر راحت امراوتی، وقار شیخ ناگپور، ڈاکٹر شاداب بلڈانہ نے شرکت کی ۔ فلسطین پر دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔
Comments are closed.