مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات

 

مظاہر حسین عماد قاسمی

 

آج بروز جمعہ بتاریخ سترہ نومبردو ہزار تیئیس کو دو سو تیس رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس نے تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں.

اتر پردیش کی بہوجن سماج پارٹی نے ایک سو چھ اور اس کی اتحادی گونڈوانا گنتتر پارٹی نے پندرہ امیدوار اتارے ہیں.

سماج وادی پارٹی نے اڑسٹھ اور عام آدمی پارٹی نے انتالیس امیدوار اتارے ہیں.

 

کانگریس نے صرف دو مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے.

بھوپال سینٹر سے عارف مسعود کو اور بھوپال اتر سے عارف عقیل کو ٹکٹ دیا ہے.

یہ دونوں دو ہزار اٹھارہ میں بھی کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے.

عارف عقیل تو انیس سو اٹھانوے سے لگاتار کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہورہے ہیں، یہ اسمبلی سیٹ انیس سو ستتر سے ہے، عقیل صاحب انیس سو نوے میں بھی بطور ازاد کامیاب ہوئے تھے، انیس سو ترانوے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہندو امیدوار کامیاب ہوا تھا.

یہان سے ستہتر میں جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر حامد قریشی اور انیس سو اسی اور پچاسی میں کانگریس کے ٹکٹ پر رسول احمد صدیقی کامیاب ہوئے تھے ،

بھوپال سینٹر اسمبلی سیٹ دو ہزار آٹھ سے ہے، دو ہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ میں سے یہان سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندو امیدوار کامیاب ہوئے تھے، دو ہزار اٹھارہ میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار عارف مسعود کامیاب ہوئے تھے.

 

جنوب مغربی شہر برہان پور سے انیس سو پچاسی اور دو ہزار تین مین مسلم امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں، اور اہل برہان پور کو کانگریس سے امید تھی وہ یہاں سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دے گی مگر ایسا نہین ہوسکا.

 

رائے دہندگان سے گذارش ہے کہ وہ اپنا ووٹ کانگریس کو دیں اور نماز جمعہ کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ووٹ ڈالنے کا بھی اہتمام کریں اور اچھی حکومت کے لیے دعا بھی کریں.

 

تمام قارئین سے گذارش ہے کہ وہ تمام ہندوستانیوں کی بھلائی چاہنے والی حکومت قائم ہونے کی دعا فرمائیں

Comments are closed.